ETV Bharat / state

چوری کے موبائل فونز کی فروخت پر پولیس کی کاروائی

دہلی پولیس کی کرائم برانچ ٹیم نے چوری کے موبائل بیرون ملک بھیجنے والے بین الاقوامی گروہ کو بے نقاب کرتے ہوئے سات افراد کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

گرفتار شدہ لوگوں کے قبضے سے 311 موبائل فون برآمد
author img

By

Published : Jun 2, 2019, 7:52 PM IST

کرائم برانچ کے پولیس ڈپٹی کمشنر راجیش دیو نے بتایا کہ 'گرفتار شدہ لوگوں کے قبضے سے 311 موبائل فون برآمد کیے گئے ہیں جس کی قیمت 60 لاکھ روپے سے زیادہ ہے۔ گروہ کے سبھی افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔'

گرفتار شدہ لوگوں کی شناخت نریش کمار (30)، مکیش کمار (38)، نریش کمار (27)، راجن عرف اجیت (28) رام سنگھ (58)، گوپال پاٹھک (31) اور روہت عرف کاکے (23) کے طور پر ہوئی ہے۔

رام سنگھ نیپال کا رہنے والا ہے جبکہ باقی چھ دہلی کے رہنے والے ہیں۔

ان میں سے روہت جیب كترا جو گنجان آبادی والے علاقے میں موبائل چوری کرتا ہے جبکہ کچھ چوری یا لوٹے ہوئے موبائل خرید کر نیپال بھیجنے کا کام کرتے ہیں۔ ان لوگوں کے خلاف مختلف پولیس اسٹیشنوں میں کئی معاملے درج ہیں۔

گرفتار شدہ لوگوں میں سے ایک نے بتایا کہ 'گذشتہ دو تین برس سے وہ غفار مارکیٹ میں موبائل بنانے کا کام کرتا تھا۔ پولیس کی مسلسل چھاپہ ماری اور موبائل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے اس کا کام متاثر ہو گیا جس کے بعد وہ چوری کے موبائل ملک سے باہر بھیجنے لگا۔

مذکورہ شخص نے بتایا کہ 'چوری کے موبائل کے آئی ایم آئی ڈی نمبر سے پکڑے جانے کا خطرہ رہتا تھا لہذا بیرون ملک میں موبائل فروخت کرنا ہی واحد متبادل رہ گیا تھا۔

نیپال جانے والی بس سروس نے موبائل بھیجنا آسان کر دیا اور اس سے اچھی رقم بھی ملنے لگی۔

پولیس ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ 'ضبط شدہ موبائل کا آئی ایم ای آئی نمبر اور معلومات کو جلد ہی دہلی پولیس کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا جائے گا تاکہ لوگ اپنے موبائل کی شناخت کرکے قانونی عمل کے ذریعے اسے حاصل کر سکیں۔'

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.