ETV Bharat / state

'احمد پٹیل صوم و صلوۃ کے پابند اور سادہ مزاج انسان تھے' - دہلی پردیش کانگریس کمیٹی

''انہوں نے سیکولرازم کی بھرپور حمایت کی اور مسلم قوم کے آئینی حقوق کے لیے ہمیشہ کمر بستہ رہے، وہ شرافت کا بہترین نمونہ تھے ان کی موت سے آج میں ایک بہترین کرم فرما اور سرپرست سے محروم ہو گیا ہوں۔''

Ahmed Patel was a religious man
'احمد پٹیل صوم و صلوۃ کے پابند اور سادہ مزاج انسان تھے'
author img

By

Published : Nov 25, 2020, 9:20 PM IST

کانگریس کے سینیئر رہنما عظیم مسلم قائد مفکر و دانشور احمد پٹیل کی موت ایک عظیم سانحہ ہے ان کے انتقال سے بھارت ایک ایسے رہنما سے محروم ہوگیا ہے جو خاموشی سے ملک و ملت کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتا تھا۔

'احمد پٹیل صوم و صلوۃ کے پابند اور سادہ مزاج انسان تھے'

انہوں نے سیکولرزم کی بھرپور حمایت کی اور مسلم قوم کے آئینی حقوق کے لیے ہمیشہ کمر بستہ رہے، وہ شرافت کا بہترین نمونہ تھے ان کی موت سے آج میں ایک بہترین کرم فرما اور سرپرست سے محروم ہو گیا ہوں ان خیالات کا اظہار دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے سکریٹری محمد عمران انصاری نے کیا۔

عمران انصاری نے مزید بتایا کہ میرے ان سے کافی نزدیکی تعلقات رہے ان سے میری جب ملاقات ہوئی انہوں نے ہمیشہ ملکی مسائل کے سدباب سے متعلق ہی مجھ سے اور دیگر علمائے کرام سے مشورہ طلب کیے ان کی سوچ کا دائرہ مسلمانوں کے حقوق کی بازیابی تک ہی محدود رہتا تھا۔

انہوں نے کبھی اپنے لیے کسی عہدے یا رتبے کی کانگریس سے خواہش کا اظہار نہیں کیا جب بھی انھوں نے کانگریس سے کچھ طلب کیا تو مسلم ملت کے لیے طلب کیا۔ وہ نہایت نیک صوم و صلوۃ کے پابند اور سادہ مزاج انسان تھے ان کی موت میرے لیے ایک سانحہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.