پنجاب حکومت نے مرکز کے تین نئے زرعی قوانین کے بے اثر کرنے کے لئے منگل کو ریاستی اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں چار بل اتفاق رائے سے منظور کئے۔ انہیں منظور کرنے کے ساتھ پنجاب ایسا کرنے والی ملک کی پہلی ریاست بن گئی ہے۔ ان بلوں میں گیہوں اور دھان کی فروخت یا خرید کم از کم سہارا قیمت (ایم ایس پی) سے کم کرنے پر کم از کم تین برس کی قید اور جرمانہ کا انتظام ہے۔
پنجاب میں اپوزیشن جماعت عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر مسٹر کیجریوال نے ریاستی حکومت کی منظور کردہ قرارداد پر کہا کہ راجہ صاحب، آپ نے مرکز کے قوانین میں ترمیم کی۔ کیا ریاست کے قوانین کو بد ل سکتی ہے؟ نہیں، آپ نے ڈرامہ کیا۔ عوام کو بے وقوف بنایا۔ آپ نے جو کل قانون منظور کئے، کیااس کے بعد پنجاب کے کسانوں کو ایم ایس پی ملے گا؟ نہیں، کسانوں کو ایم ایس پی چاہئے، آپ کے فرضی اور جھوٹے قانون نہیں۔