نوئیڈا: لکھیم پور میں زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے چار کسانوں کی ہلاکت پر عام آدمی پارٹی نے ضلع صدر بھوپیندر جادون کی قیادت میں شدید احتجاج کیا۔ نعرہ بازی کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی کارکنان نے ضلع مجسٹریٹ اما شنکر سنگھ کے ذریعے اتر پردیش کی گورنر کو ایک یادداشت پیش کی گئی ہے۔
ضلعی صدر بھوپندر جادون نے کہاکہ کسان اپنے حقوق کو یقینی بنانے کے لیے لڑ رہے ہیں، لیکن مرکزی حکومت ان کسانوں کی جدوجہد کا احترام کرنے کے بجائے انہیں خالصتانی، پاکستانی، غنڈا اور موالی کہہ کر مسلسل ذلیل کر رہی ہے۔
ریاستی سکریٹری اور گوتم بدھ نگر ضلع انچارج میناکشی شریواستو نے کہاکہ جب کسان احتجاج کرنے کے لیے جمع ہو رہے تھے تو مرکزی وزیر مملکت کے حامیوں کی گاڑیوں کا ایک قافلہ ان کے درمیان سے گزرا جس میں مظاہرین کو ایک گاڑی نے کچل دیا۔ یہ انسانیت کو شرمسار کرنے والی حرکت ہے۔
نوئیڈا کے امیدوار پنکج اوانا نے کہاکہ یہ واقعہ برطانوی راج کے مظالم کو بھی پیچھے چھوڑنے والا ہے۔ آزادی کے 75 برس بعد بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکمرانی میں رونما ہونے والے اس واقعہ نے پوری جمہوریت کو شرمندہ کر دیا ہے۔
ضلع جنرل سکریٹری اور پارٹی ترجمان سنجیو نگم نے کہاکہ ایسی صورتحال میں عام آدمی پارٹی کا مطالبہ ہے کہ اس واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرتے ہوئے سبھی قصواروں کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے۔
- مزید پڑھیں: حکومت کسانوں کے قاتلوں کو تحفظ دے رہی ہے: کیجریوال
- لکھیم پور کھیری کا واقعہ منصوبہ بند، یوگی مودی ذمہ دار: اسد الدین اویسی
اس موقع پر دادری امیدوار سنجے رانا، جیور امیدوار پونم سنگھ، جیور صدر مکیش پردھان، ریاستی سکریٹری اومویر یادو، نوئیڈا نائب صدر وپل جوہری، ضلع سکریٹری پنڈت امیت بھاردواج، ضلع سکریٹری ہرشیت سریواستو، اقلیتی سیل ضلع صدر دلدار انصاری، خواتین سیل ضلع صدر پریتی اپادھیائے، پوروانچل سیل کے ضلع صدر شنکر چودھری، بزنس سیل کے ضلع صدر مننا گپتا، لیبر ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے ضلعی صدر رام جی پانڈے، ویمن سیل کی ریاستی نائب صدر سویتا شرما اور ممبرانیتا چودھری وغیرہ موجود تھے۔