ETV Bharat / state

Shraddha Murder Case شردھا قتل کیس میں ملزم کی پولیس تحویل میں توسیع

دہلی کی ساکیت کورٹ نے شردھا قتل کیس کے ملزم کے پولیس ریمانڈ میں چار دن کی توسیع کر دی ہے۔ اس سے قبل بھی ملزم کے پولیس تحویل میں دو بار 5۔5 دن کا اضافہ ہوچکا ہے۔ Policy custody of Aftab Poonawala extended

aftabs custody extended for four days
شردھا قتل کیس میں ملزم کی پولیس تحویل میں توسیع
author img

By

Published : Nov 22, 2022, 1:08 PM IST

نئی دہلی: شردھا قتل کیس میں ساکیت کورٹ نے ملزم کو مزید چار دن کے لیے پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔ اس سے قبل بھی ملزم کے پولیس تحویل میں دو بار 5۔5 دن کا اضافہ ہوچکا ہے۔ تاہم ان 10 دنوں میں پولیس کو اب تک کوئی ٹھوس ثبوت ہاتھ نہیں لگا ہے۔ حالانکہ پولیس کو ملزم کے نارکو ٹیسٹ کی اجازت مل گئی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے عدالت سے پولی گراف ٹیسٹ کرانے کی اجازت مانگی ہے۔ امید ہے کہ نارکو ٹیسٹ اور پولی گراف ٹیسٹ کے ذریعے پولیس کچھ شواہد حاصل کرنے میں کامیاب ہو گی۔ Policy custody of Aftab Poonawala extended by 4

days

بتادیں کہ آج ملزم کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے صبح 10:00 بجے میٹروپولیٹن مجسٹریٹ ساکیت کورٹ میں پیش کیا گیا۔ جہاں پولیس نے ریمانڈ کی درخواست کی جس پر عدالت نے مزید چار روزہ ریمانڈ منظور کرلیا۔ اسی دوران ملزم کی جانب سے پیش ہونے والے لیگل ایڈ کونسل نے پولیس ریمانڈ کی مخالفت کی۔ غور طلب ہے کہ پولیس آج ملزم کا پولی گراف ٹیسٹ کروا سکتی ہے۔ اس معاملے میں پولیس کو ملزم کے بیان کردہ کچھ مقامات سے شردھا کی لاش کے باقیات کے علاوہ کوئی ثبوت نہیں ملے ہیں۔

معلومات کے مطابق مئی کے مہینے میں شردھا کے قتل کے بعد سے ملزم نے کل 4 سم کارڈز تبدیل کئے ہیں۔ حالانکہ ملزم کئی بار اپنے فون اور لیپ ٹاپ کا ڈیٹا ڈیلیٹ کر چکا ہے۔ اس کے باوجود دہلی پولیس کچھ ڈیٹا حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ توقع ہے کہ اس ڈیٹا سے پولیس کو اس قتل کیس میں کچھ مدد مل سکے گی۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.