مختلف افغانستان کے صوبوں میں بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔ تباہ ہونے والے گھروں کے ملبوں سے مزید لاشیں ملنے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 162ہوگئی ہے۔ تاہم ابھی بھی ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
وہیں افغانستان میں پیش آئے مختلف حادثات میں 250 لوگ زخمی ہو گئے ہیں۔ ادھر کابل کے شمال میں موجود شہر چریکار میں ہی 100 اموات ہوئی ہیں۔ تاہم صوبے پروان میں بارشوں اور سیلاب کے باعث 200 گھر تباہ ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب صوبہ پروان کے شہر چریکار میں شدید سیلاب آیا تھا۔
بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ صورتحال دیکھ کر یہ معلوم ہوتا ہے کہ شہر کا پچاس فیصد حصہ بری طرح متاثر ہو کر مٹی گارے اور پتھروں میں دھنس کر رہ گیا ہے۔