اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 44.21 فیصدی دیہی رائے دہندگان کی ترجیہات روزگار ہے۔
روز گار کے بعد زراعتی مسائل ہیں، اس پر وہ زیادہ دھیان مرکوز کرتی ہے۔دیہی علاقےمیں رہنےلوگوں کی فہرست میں مضبوط فوجی طاقت اور شدت پسندی جیسے مسائل بالکل آخر میں آتے ہیں۔
اے ڈی آر رپورٹ میں اس بات کا انکشاف ملتا ہے کہ زراعت، سبسڈی اور بجلی کی دستیابی جیسے معاملے میں حکومت کا طرز عمل اوسط سےبھی کم رہا ہے، جب کہ دیہی علاقے میں پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت بہتر ہوئی ہے۔
ایسو سیشن فار ڈیموکریٹک (اے ڈی آر) رپورٹ نے 534 پارلیمانی حلقے کے 273487 لوگوں کے درمیان سروے کیا ہے۔ سروے میں حصہ لینےوالوں کی عمر 18 برس سے زیادہ ہے۔ جس میں مرد اور دونوں شامل ہیں۔
گذشتہ 25 مارچ 2019 کو اے ڈی آر نے اپنی رپورٹ اپنی ویب سائٹ پر ڈالی ہے۔
اس رپورٹ میں یہ بات واضح طور پر کہی گئی ہے کہ حکومت نے دیہی علاقے میں رہنے والے رائے دہندگان کی ترجیہات پر دھیان نہیں دیا۔