ETV Bharat / state

Fund For Cleaning Yamuna یمنا کی صفائی کے لیے ایک ہزار کروڑ روپے کی اضافی منظوری

author img

By

Published : Jan 20, 2023, 7:06 AM IST

دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سیسودیا نے کہا کہ 'دہلی جل بورڈ کو یمنا کی صفائی کے کام کو تیز کرنے کے لیے 1,028 کروڑ روپے کا اضافی فنڈ دیا جا رہا ہے۔' Manish Sisodia on Yamuna Cleaning

یمنا کی صفائی کے لیے ایک ہزار کروڑ روپے کی اضافی منظوری

نئی دہلی: دہلی اسمبلی میں جمعرات کو یمنا کی صفائی کے لیے 1028کروڑ روپے کے اضافی رقم کی منظوری کی گئی۔ دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ اور آبی وزیر منیش سیسودیا نے یمنا کی صفائی کے لیے اضافی رقم کا مطالبہ کو ایوان میں رکھا اور ایوان نے اسے منظوری دی۔ منیش سیسودیا نے کہا 'لیفٹنٹ گورنر وی کے سکسینہ نے افسروں پر دباؤ ڈال کر یمنا کی صفائی کا کام کو روکنے کی ہر ممکنہ کوشش کی۔ دہلی حکومت یمنا کی صفائی کا کام کبھی رکنے نہیں دے گی۔“ سیسودیا نے کہا، ”حکومت نے دہلی جل بورڈ کے رکے پیسوں کو تو جاری کروا دیا ہے ساتھ ہی یمنا کی صفائی کے لیے 1028 کروڑ روپے کی اضافی بجٹ بھی جاری کیا ہے تاکہ یمنا کو صاف کرنے کے کاموں میں تیزی لائی جا سکے۔ یمنا کی صفائی کا کام روکنا نہیں ہے۔

وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے اگلے انتخاب سے پہلے یمنا صاف کرنے کا عہد لیا ہے جسے مکمل کیا جائے گا۔ دہلی حکومت اس طرف جنگی سطح پر کام کر رہی ہے۔“ انہوں نے بتایا کہ کیجریوال نے یمنا کی صفائی کو اپنی ترجیح بتاتے ہوئے ہر ایک پہلو پر باریکی نظر رکھی ہے۔ وہیں دہلی اسمبلی کے ذریعہ سال 2022-23 کے لیے مکھیا منتری سڑک یوجنا میں 100 کروڑ روپے کے اضافی فنڈز، ٹرانس-یمونا ایریا کے کام کے لیے 49 کروڑ روپے، پی ڈبلیو ڈی سڑک کی مرمت، اضافی کلاس رومز کی تعمیر، ہسپتالوں کی ری ماڈلنگ وغیرہ کے لیے تقریباً 800 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: Arvind Kejriwal On LG ہمارے لیے جمہوریت، آئین اور قانون سب سے اہم ہیں

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.