ETV Bharat / state

Active Covid Cases in India: ملک میں کورونا کے فعال کیسز میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ

مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں فعال کیسز Active Covid cases کی تعداد 213 کے اضافے کے ساتھ بڑھ کر 99976 ہو گئی ہے۔

ملک میں کورونا ایکٹیو کیسز میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ جاری

author img

By

Published : Dec 3, 2021, 5:38 PM IST

نئی دہلی: ملک میں کورونا کی صورتحال پھر سے خراب ہوتی نظر آرہی ہے۔ یہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نہ صرف ایکٹو کیسز میں اضافہ ہوا بلکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کے مقابلے نئے کیسز میں بھی اضافہ Rise In Covid Cases دیکھا گیا ہے۔

جمعہ کی صبح مرکزی وزارت صحت Health Ministry کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں فعال کیسوں کی تعداد 213 کے اضافے کے ساتھ، بڑھ کر 99976 ہو گئی ہے۔ کورونا انفیکشن کے 9216 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی کل تعداد تین کروڑ 46 لاکھ 15 ہزار 757 ہو گئی ہے۔ جمعرات کی تاخیر شب تک 8612 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد وبا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد تین کروڑ 40 لاکھ 45 ہزار 666 ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس جان لیوا وائرس کے انفیکشن سے مزید 391 مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد چار لاکھ 70 ہزار 115 ہو گئی ہے۔ ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح 0.29 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.35 فیصد اور اموات کی شرح 1.36 فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Covid Omicron Variant in India: جنوبی افریقہ سے لوٹے چار لوگ اومیکرون سے مثبت پائے گئے

وزارت کے مطابق اسی مدت میں 73 لاکھ 67 ہزار 230 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ اب تک 125 کروڑ 75 لاکھ 5 ہزار 514 کووڈ ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔

مذکورہ مدت کے دوران ملک میں فعال معاملوں Active Covid cases rise in India اور اموات کے لحاظ سے کیرالہ اب بھی سب سے آگے ہے۔ ریاست میں ایکٹو کیسز 252 بڑھ کر 45030 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں 4128 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی کورونا سے نجات پانے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 5066034 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں 320 مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 40855 ہو گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.