دارالحکومت میں اب تک تقربیاً 700 پولیس اہلکار کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ جب کہ اب تک 8 پولیس اہلکار کورونا وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔
حال ہی میں کرائم برانچ کے اے سی پی منوج پنت جو دہلی فسادات کی تحقیقات میں شامل تھے، وہ اہل خانہ ساتھ ساتھ کورونا وائرس متاثر ہوگئے ہیں۔
انہیں علاج کے لئے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
معلومات کے مطابق پولیس اہلکاروں میں کورونا انفیکشن کے واقعات تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔
ایسی صورتحال میں سینئر افسران پولیس اہلکاروں کو انفیکشن سے بچانے کے لئے مستقل کوشش کر رہے ہیں لیکن یہ ناکافی ثابت ہورہا ہے۔