نابالغ بچی کے ساتھ اجتماعی زیادتی معاملے میں 10 دن بعد بھی ملزم کی گرفتاری نہیں ہونے سے متاثرہ کنبہ نے پولیس انتظامیہ پر غفلت برتنے کا الزام عائد کیا ہے۔ متاثرہ کنبہ نے الزام عائد کی ہے کہ اس معاملے میں خاتون تھانہ مکمل طور پر غفلت برت رہا ہے۔ ان کا الزام ہے کہ پولیس ملزمین کے گھروں پر چھاپے نہیں مار رہی ہے ، جس کی وجہ سے ملزمین ابھی تک فرار ہیں۔
پولیس کو دی گئی شکایت میں کنبہ کے افراد نے بتایا کہ معاملہ نوح کھنڈ کے ایک گاؤں کا ہے۔
جہاں 24 مئی کی رات 1:30 بجے گاؤں کے 5 نوجوانوں نے 14 سالہ نابالغ لڑکی کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کے واقعات کو انجام دیا گیا۔ رات کے وقت نابالغ لڑکی رات کو بیت الخلا کے لئے گھر سے باہر گئی، اس دوران گاؤں کے ہی دو لوگ اس نابالغ لڑکی کو ہتھیار کے زور پر قریبی ٹائل فیکٹری میں لے گئے۔ اس دوران وہاں موجود گاؤں کے دیگر تین نوجوانوں نے مل کر ایک نابالغ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی۔