ETV Bharat / state

کورونا کے پیش نظر شاہین باغ تحریک ملتوی کرنے کی صلاح

روزنامہ آزاد ہند کے سابق ایڈیٹر احمد سعید ملیح آبادی نے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف شاہین باغ (دہلی) میں احتجاج پر بیٹھی خواتین کو کورونا کی وبا کے پیش نظراحتجاج ملتوی کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

شاہین باغ تحریک ملتوی کرنے کی صلاح
شاہین باغ تحریک ملتوی کرنے کی صلاح
author img

By

Published : Mar 20, 2020, 8:33 PM IST

معمر صحافی احمد سعید ملیح آبادی نے شاہین باغ (دہلی) میں خواتین کی تحریک کو کورونا کی وبا کے پیش نظر فی الحال ملتوی کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

شاہین باغ تحریک ملتوی کرنے کی صلاح
شاہین باغ تحریک ملتوی کرنے کی صلاح

راجیہ سبھا کے سابق ممبر احمد سعید ملیح آبادی نے کہا ہے کہ کورونا کی وبا سے ایسے حالات اور خطرات پیدا ہوگئے ہیں کہ انسانوں کی جان بچانا پہلا فرض ہے۔ جبکہ ڈاکٹر بھیڑ سے بچنے اور باہر نہ نکلنے کی سختی سے تاکید کر رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 22 مارچ کو پورے ملک میں ’جنتا کرفیو‘ کا ابھی اعلان کیا گیا ہے۔ ایسے حالات میں یہ مشورہ دینا ضروری معلوم ہوتا ہے کہ خواتین اپنی تحریک کو فی الحال ملتوی کرکے اپنی اور اپنے اہل خانہ کی حفاظت کی خاطر گھروں کو واپس چلی جائیں۔

احمد سعید ملیح آبادی نے کہا کہ شاہین باغ تحریک جو تین مہینے سے زیادہ عرصے سے جاری ہے نہ صرف ملک کے دوسرے حصوں میں بھی پھیل گیا ہے بلکہ اس تاریخ ساز تحریک کی دنیا بھر میں پزیرائی ہوئی ہے اور اس کے اثرات بہت دور تک جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حالات کی سنگینی کے مدنظر جس طرح جمعہ کی نماز یا دوسری باجماعت نمازوں کو مسجدوں میں ادا نہ کرکے گھروں میں پڑھنے کی صلاح دی گئی ہے، اسی طرح خواتین کو بھی یہ صلاح ہے کہ وہ فی الوقت مظاہرے میں اپنی جان کو خطرے میں نہ ڈالیں۔ ماحول صحت مند ہونے پر اپنی تحریک دوبارہ نئے عزم اور حوصلے سے شروع کرسکیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.