آتشی مارلینا دہلی کے کالکا جی اسمبلی حلقے سے رکن اسمبلی ہیں۔
حال کے دنوں میں عام آدمی پارٹی نے بڑی ذمہ داری سونپتے ہوئے آتشی کو گوا کا انچارج بنایا ہے۔
آتشی عام آدمی پارٹی کے سیاسی معاملوں کی کمیٹی کی رکن بھی ہیں۔ آتسی دہلی کے نائب وزیراعلی منیش سسودیا کی مشیر بھی رہ چکی ہیں۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ دہلی میں سرکاری اسکولوں میں آئی تبدیلی کے پیچھے آتشی کا ہاتھ ہے۔ مانا جاتا ہے ان کے مشورے پر دہلی کے وزیر تعلیم منیش سسودیا نے یہ بڑی تبدیلی کی ہے۔
خیال رہے کہ دہلی میں کورونا کے اب تک 44688 معاملے سامنے آ چکے ہیں۔ یہاں کورونا وائرس سے اب تک 1837 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ کورونا وائرس سے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد 16500 ہے۔
گزشتہ دنوں میڈیا میں خبریں آ رہی تھیں کہ دہلی میں کورونا وائرس کا قہر برپا ہے۔ یہاں لوگوں کو ہسپتال میں بیڈ نہیں مل پا رہا ہے اور نہ ہی لوگوں کو اچھے سے علاج مل پا رہا ہے۔