عام آدمی پارٹی کے کارکنوں نے مظاہرہ کرنے کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر دفتر کے گھراؤ کے لئے کوچ کیا، لیکن پولیس نے تمام کارکنوں کو بیرییکڈ لگا کر راستے میں ہی روک دیا۔ عام آدمی پارٹی نے اتراکھنڈ میں خان پور سے بی جے پی رکن اسمبلی چمپئن کنور سنگھ کو فوری پارٹی سے برطرفی کا مطالبہ کرتے ہوئے ان کا پتلہ نذر آتش کیا۔
عام آدمی پارٹی کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد پارٹی ہیڈ کوارٹرز میں جمع ہوئی۔ عام آدمی پارٹی کے اتراکھنڈ ونگ کے تنظیمی وزیر دیوان سنگھ نیال کی سربراہی میں کارکنان پیدل ہی نعرہ بازی کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر دفتر کی جانب نکلے۔
اس مظاہرے میں عام آدمی پارٹی کے بہت سارے اعلی رہنما بھی موجود تھے۔ اسی دوران، 'عآپ' کارکنوں کی کثیر تعداد کو دیکھ کر پولیس نے انہیں راستے میں ہی روک دیا۔ پولیس نے انہیں پارٹی کے ہیڈ کوارٹرز پر ہی روکنے کی کوشش کی، لیکن پولیس اس میں ناکام رہی۔ اس کے بعد پولیس نے بی جے پی ہیڈ کوارٹر سے کچھ فاصلے پر بیریکیڈز لگا کر عآپ کارکنوں کو روک لیا۔ ناراض عام آدمی پارٹی کے کارکنوں نے شدید نعرے بازی کی۔
یہ بھی پڑھیے
جے ای ای - نیٹ امتحانات پر حکومت کو طلبہ کی بات سننی چاہئے
دیوان سنگھ نیال نے کہا 'اترا کھنڈ کے عوام کی توہین کرنے والے جعلی چیمپیئن کو بی جے پی نے پیسے کھا کر دوبارہ پارٹی میں شامل کیا ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ بی جے پی انہیں فوراً پارٹی سے باہر نکالے۔
واضح رہے کہ اتراکھنڈ کے خان پور اسمبلی سے بی جے پی کے ممبر اسمبلی چیمپیئن کنور پرناو سنگھ کی اپنے ساتھیوں کے ساتھ شراب اور اسلحہ کے ساتھ ناچتے ہوئے ایک ویڈیو کچھ عرصہ پہلے وائرل ہوئی تھی۔ اس وائرل ویڈیو میں بی جے پی کے رکن اسمبلی اتراکھنڈ کے باشندوں کے لئے گالی گلوچ اور نازیبا الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔