ETV Bharat / state

بی جے پی کونسلروں نے پینشن میں بدعنوانی کی: عام آدمی پارٹی - بی جے پی پر زور دار زبانی حملہ کیا

عام آدمی پارٹی کے سینئر رہنما سوربھ بھاردواج نے پریس کانفرنس کرکے بی جے پی پر زور دار زبانی حملہ کیا ہے۔ بھاردواج نے الزام لگایا کہ بی جے پی کونسلرز 50 فیصد سے زیادہ معمر افراد کی پینشن کو ہضم کر گئے۔

aap alleges scam in sdmc's pension scheme
بی جے پی کونسلروں نے پینشن میں بدعنوانی کی: عام آدمی پارٹی
author img

By

Published : Oct 2, 2021, 10:12 AM IST

دہلی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات جیسے جیسے قریب آ رہے ہیں ویسے ویسے الزام تراشی کا دور شروع ہوتا جارہا ہے۔

بی جے پی کونسلروں نے پینشن میں بدعنوانی کی: عام آدمی پارٹی

عام آدمی پارٹی نے برسراقتدار بی جے پی کے خلاف مورچہ کھول دیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آئے دن عام آدمی پارٹی میونسپل کارپوریشن میں بدعنوانی کو اجاگر کر رہی ہے۔

عام آدمی پارٹی کے سینئر رہنما سوربھ بھاردواج نے پریس کانفرنس کرکے بی جے پی پر زور دار زبانی حملہ کیا ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی کونسلروں نے 50 فیصد سے زیادہ معمر افراد کی پینشن کو ہضم کر لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے لوگوں کی فرضی طریقے سے پنشن شروع کروائی جبکہ مستحق افراد کو محروم رکھا گیا۔

سوربھ بھاردواج نے کہا کہ دہلی حکومت معمر افراد کو پنشن دیتی ہے لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ بی جے پی کے کونسلر مستحقین تک پہنچنے نہیں دیتے۔
انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے پینشن میں بدعنوانی کی ہے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

واضح رہے کہ دہلی کے تینوں میونسپل کارپوریشن کے انتخابات آئندہ سال کے شروع میں ہونے والے ہیں جن کو لے کر عام آدمی پارٹی کوئی کسر چھوڑنا نہیں چاہتی۔

یہ بھی پڑھیں: بزرگ شہریوں کو پنشن دینے میں دہلی حکومت سرفہرست : راجندر پال گوتم

وہیں بی جے پی بھی اپنے علاقے میں ہو رہے ترقیاتی کام کے ذریعے لوگوں کو مائل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

اب دیکھنا ہے کہ آنے والے دنوں میں کیا حالات رہتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.