ETV Bharat / state

AAP MLA on Operation Lotus آپریشن لوٹس کی سی بی آئی انکوائری ہونی چاہیے: عآپ - delhi news

عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے بدھ کو مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ملک بھر میں غیر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومتوں کو گرانے کے لئے مبینہ طورپر چلائے جارہے 'آپریشن لوٹس' کی سی بی آئی جانچ کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ Atishi Marlena on Operation Lotus

آپریشن لوٹس' کی سی بی آئی انکوائری ہونی چاہیے: عآپ

author img

By

Published : Aug 31, 2022, 7:58 PM IST

دہلی: عام آدمی پارٹی کی رکن اسمبلی آتشی مارلینا نے دہلی اسمبلی اجلاس کے چوتھے دن ایوان میں کہا کہ ہم 'آپریشن لوٹس' کی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کر رہے ہیں کیونکہ مرکزی حکومت غیر بی جے پی کے زیر اقتدار ریاستوں میں حکومت گرانے کی کوشش کر رہی ہے'۔

آتشی مارلینا نے ایوان کو بتایا کہ عآپ اراکین اسمبلی نے 'آپریشن لوٹس' کی تحقیقات کے لیے سی بی آئی کے ڈائریکٹر سے ملنے کا فیصلہ کیا ہے، جومبینہ طور پر بی جے پی کی طرف سے دوسری پارٹیوں کی حکومت والی ریاستوں میں حکومتوں کے خلاف چلایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج عام آدمی پارٹی اراکین اسمبلی کا ایک وفد سی بی آئی کے ڈائریکٹر سے ملاقات کرے گا اور 'آپریشن لوٹس' کی تحقیقات کا مطالبہ کرے گا۔ AAP MLA seek CBI probe into BJPs alleged Operation Lotus

انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ جب اتنے اہم مسئلے (تحریک اعتماد) پر بحث ہو رہی ہے تو بی جے پی ایوان میں ہنگامہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے دہلی میں منتخب حکومت کو گرانے کی کوشش کی۔ آپریشن تین مراحل پر مشتمل ہے۔ Atishi Marlena on Operation Lotus

انہوں نے الزام لگایا کہ پہلے، وہ غیر بی جے پی کی حکمرانی والی ریاستوں میں اپنے مخالفین کے خلاف مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کا استعمال کرتے ہیں، پھر انہیں بتاتے ہیں کہ اگر وہ پارٹی بدلتے ہیں تو مقدمات واپس لے لیے جائیں گے اور تیسرا وہ ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کرتے ہیں۔ اس سے پہلے دن میں ہنگامہ آرائی کی وجہ سے بی جے پی کے ارکان کو مارشل کے ذریعے ایوان سے باہر کردیاگیا۔

عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی درگیش پاٹھک نے 'آپریشن لوٹس' کی سی بی آئی انکوائری کے مطالبے کی حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ میں سی بی آئی انکوائری کا مطالبہ کرتا ہوں تاکہ لوگوں کے سامنے سچائی آسکے۔ ایوان کی کارروائی جمعرات گیارہ بجے تک ملتوی کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: 'عآپ' اراکین اسمبلی کو کروڑوں کی پیکش'

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.