شہراوت نے مرکزی وزیر وجے گوئل اور دیگر رہنماؤں کی موجودگی میں بی جے پی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔
گذشتہ ہفتے ہی گاندھی نگر سے 'عآپ' کے رکن اسمبلی انل واجپئی بھی بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ 'عآپ' نے پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے شہراوت کو چند مہینے پہلے پارٹی کی ابتدائی رکنیت سے معطل کر دیا تھا۔
شہراوت نے الزامات عائد کیا کہ 'عام آدمی پارٹی کے دور اقتدار میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا، وہاں ہماری بات سننے والا کوئی نہیں۔'
انہوں نے کہا کہ 'میں نے پارٹی میں پرشانت بھوشن اور یوگیندر یادو کے ساتھ بدسلوکی دیکھا تو اعتراض کیا۔ اس کے بعد سے مجھے باہر نکال دیا گیا۔'