کالکا جی سے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی آتشی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'میں خوش ہوں کہ ڈاکٹر نے مجھے بتایا ہے کہ اب آپ کورونا سے صحت یاب ہوچکی ہیں۔ جس کے بعد ہم نے اپنا ہوم آئیسولیشن ختم کردیا اور اب ہم اپنے کام کی طرف لوٹ رہے ہیں، اس ٹویٹ میں انہوں نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا بھی کیا ہے۔
واضح رہے کہ دارالحکومت دہلی میں کورونا کے معاملے تیزی سے بڑھ رہے ہیں، اب دارالحکومت دہلی میں یہ تعداد 90 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے، لیکن خوشی کی بات ہے کہ بہت سے لوگ کورونا کی جنگ جیت کر صحت یاب ہو رہے ہیں۔ تو وہیں آتشی بھی کورونا کو شکست دے کر صحت یاب ہوئیں ہیں۔