ETV Bharat / state

Amanatullah Demands Apology From Delhi Police: امانت اللہ خان نے دہلی پولیس کو ہتک عزت کا نوٹس بھیجا - عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان

عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان Amanatullah Khan نے دہلی پولیس کو ہتک عزت کا نوٹس بھیجا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی پولیس مجھے مسلسلس نشانہ بنا رہی ہے۔ دہلی پولیس نے میرے خاندان کو بدنام کرنے کے ساتھ ساتھ عزت کے ساتھ جینے کے حق پر بھی حملہ کیا ہے۔ اس کے لیے دہلی پولیس یا تو معافی مانگے یا ہرجانہ ادا کرے۔Amanatullah Khan Sent a Defamation Notice to Delhi Police

امانت اللہ خان نے دہلی پولیس کو ہتک عزت کا نوٹس بھیجا

author img

By

Published : May 22, 2022, 9:08 PM IST

امانت اللہ خان Amanatullah Khan نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے دہلی پولیس کو ہتک عزت کا نوٹس بھیجا ہے۔ انہوں نے لکھا، 'دہلی پولیس مجھے مسلسل نشانہ بنا رہی ہے، اس بار دہلی پولیس نے میرے خاندان کو بدنام کرنے کے ساتھ ساتھ میری ساکھ اور عزت کے ساتھ جینے کے حق پر بھی حملہ کیا ہے۔ @DelhiPolice بغیر کسی ثبوت کے من گھڑت کہانیاں بنا رہی ہے۔'Amanatullah Khan Sent a Defamation Notice to Delhi Police

امانت اللہ خان نے دہلی پولیس کو ہتک عزت کا نوٹس بھیجا
امانت اللہ خان نے دہلی پولیس کو ہتک عزت کا نوٹس بھیجا

ایک اور ٹویٹ میں، انہوں نے دہلی پولیس سے پوچھا، 'میں نے کس زمین پر قبضہ کیا ہے یا کہاں غیر قانونی تعمیرات کی گئی ہیں؟ میں نے فسادات کہاں بھڑکائے؟ وہ کون سا گینگ ہے جس کا میں حصہ ہوں؟ آج میں نے @DelhiPolice کو ہتک عزت کا نوٹس بھیجا ہے۔ دہلی پولیس یا تو معافی مانگے یا ہرجانہ ادا کرے۔

واضح رہے کہ امانت اللہ خان کو دہلی پولیس نے بد کردار قرار دیا ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ امانت اللہ ہبی چوئل اوفینڈر Habitual offender ہیں۔ ان کے خلاف زمینوں پر قبضے اور مارپیٹ کے مقدمات درج ہیں۔ 28 مارچ کو ایس ایچ او جامعہ نگر کی طرف سے امانت اللہ خان کو بنچ-اے کا بیڈ کرکٹر Bad Character بنائے جانے کی تجویز جاری کی گئی تھی جسے ڈی سی پی نے منظور کر لیا تھا۔

دہلی کے مدن پور علاقے میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف ایم سی ڈی کی کارروائی کے لیے جب ٹیم موقع پر پہنچی تو ان پر پتھراؤ ہو گیا تھا۔ پولیس کو بھیڑ پر قابو پانے کے لیے لاٹھی چارج کرنا پڑا۔ اس وقت عآپ رکن اسمبلی امانت اللہ خان بھی موقع پر موجود تھے۔ ان پر ہنگامہ آرائی اور سرکاری کام میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام تھا۔ اس کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا اور بعد میں تہاڑ جیل بھیج دیا گیا۔ بعد ازاں عدالت سے ضمانت مل گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Amanatullah Khan on Shaheen Bagh Bulldozers: شاہین باغ میں کوئی تجاوزات نہیں ہے: امانت اللہ خان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.