نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کے بانیوں میں شامل اہم سیاسی رہنما اور سابق ممبر پارلیمنٹ الیاس اعظمی نے دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال سے مطالبہ کیا ہے کہ ریاست کے سابق وزیر راجندر پال گوتم سے استعفی لینے کے بعد عام آدمی پارٹی کے تمام دفتروں سے ڈاکٹر امبیڈکر اور سردار بھگت سنگھ کی تصاویر انہیں ہٹالینی چاہئے۔Ilyas Azmi Slams Arvind Kejriwal
اعظمی نے کہاکہ راجندرپال گوتم نے 5 اکتوبر کو اسی عہد کا اعادہ کیا ہے، جو ڈاکٹر امبیڈکرنےبدھ مذہب قبول کرتے ہوئے سال 1956 میں کیا تھا۔ یہ عہدناگپورمیں پتھر پر کندہ ہے، جسے ہٹانے کی طاقت اور جرات نہ تو اروند کیجریوال کے اندر ہے اور نہ ہی ہمارے وزیراعظم نریندر مودی کے اندر ہے۔سابق ممبر پارلیمنٹ نےکہا کہ سردار بھگت سنگھ کسی مذہب کو نہ ماننے والے کمیونسٹ فکر تھے جنہیں اپنے استاد یامین ڈار پر فخر تھا۔ اس لئے مسٹر اروند کیجریوال اور نریندرمودی جیسے مذہبی لوگوں کو اپنے دفتروں میں ان کی تصویر نہیں لگانی چاہئے۔
اعظمی نے دعوی کیا کہ اب ملک میں امبیڈکر واد اورساورکر واد میں کشمکش شروع ہوچکی ہے۔ جس طرح ہم نے انا تحریک کے دوران کہا تھاکہ بدعنوانی کے خلاف جنگ میں جو غیرجانبدار رہے گا، اس کا بدعنوانی کے حامیوں میں شمار کیاجائے گا۔ اسی طرح نئی کشمکش میں کوئی بھی غیرجانبدار نہیں رہ سکتا۔ جو امبیڈکر وادنہیں اسے ساورکر کا ساتھی سمجھا جائے گا۔ ایسی صورت میں ہر ہندوستانی شہری کوایک طرف جانا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: Delhi Minister Rajendra Pal Resigns راجندر پال گوتم نے وزیر کے عہدے سے دیا استعفیٰ
یو این آئی