ETV Bharat / state

AAP Supporting an Independent Candidate سیلم پور میں عام آدمی پارٹی کا آزاد امیدوار کی حمایت کرنا ایک سازش، کلیم الحفیظ - کلیم الحفیظ کا عام آدمی پارٹی پر الزام

دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات کی تشہیری مہم کے دوران آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے الزام عائد کیا کہ انتخابات سے قبل سیلم پور سے عام آدمی پارٹی کے امیدوار نے آزاد امیدوار کی حمایت کر دی ہے جو کہ ایک منظم سازش ہے۔ Delhi Municipal Corporation Election

Delhi MIM President Allegation on Aam Aadmi Party
ایم ائی ایم دہلی کے ریاستی صدر کلیم الحفیظ
author img

By

Published : Nov 24, 2022, 1:26 PM IST

نئی دہلی: ایم ائی ایم دہلی کے ریاستی صدر کلیم الحفیظ نے پریس کانفرنس کے بعد ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کے دوران کہا کہ 'عام آدمی پارٹی کی وارڈ 225 کی امیدوار نسیمہ بانو کی جانب سے آزاد امیدوار حاجی افضال کی اہلیہ حجن شکیلہ بانو کی حمایت کرنا ایک سازش ہے۔ یہ سازش کبھی کامیاب نہیں ہوگی بلکہ یہ صرف مجلس کی مقبولیت سے گھبراہٹ اور بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے۔ Delhi MIM President Allegation on Aam Aadmi Party

ایم ائی ایم دہلی کے ریاستی صدر کلیم الحفیظ

کلیم الحفیظ نے کہا کہ 'دہلی کے سیلم پور علاقے میں ایم آئی ایم نے حاجی محمد رئیس کی اہلیہ شبنم رئیس کو اپنا امیدوار بنایا ہے اور وہ کافی مضبوطی سے الیکشن لڑ رہی ہیں۔ گزشتہ روز ایم آئی ایم کا روڈ شو کئی گھنٹے تک جاری رہا اور اس میں حجاب و برقعہ میں ملبوس خواتین کی بڑی تعداد نہ صرف روڈ شو کا حصہ بنی بلکہ انہوں نے مجلس کی حمایت میں آواز بھی بلند کی۔ اس طویل روڈ شو کے بعد پورے سیلم پور اسمبلی حلقہ اور وارڈ 225 میں مخالفین میں کھلبلی مچ گئی۔ Aam Aadmi Party Candidate in Seelampur

کلیم الحفیظ نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کی امیدوار نسیمہ بانو نے آزاد امیدوار حاجی افضال کی بیوی حجن شکیلہ بانو کو اپنی حمایت دی۔ اس سارے واقعہ نے ثابت کر دیا ہے کہ ایم آئی ایم کی امیدوار شبنم رئیس نہ صرف بہت مضبوط امیدوار ہیں بلکہ لوگوں میں مقبول بھی ہیں۔اس مقبولیت سے خوفزدہ ہو کر عام آدمی پارٹی نے اپنا امیدوار حاجی افضل کی حمایت میں بٹھا دیا ہے لیکن ایسی کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔ عام آدمی پارٹی نے جو کام کیا ہے اس کا نتیجہ اسے بھگتنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ جب کورونا وبا پھیلی تو دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال تبلیغی جماعت کے لوگوں کا الگ الگ ڈیٹا جاری کر رہے تھے۔ اسی طرح دہلی فسادات میں وزیراعلیٰ کا کردار ادا کرنے کے بجائے مہاتما گاندھی کی سمادھی پر خاموشی اختیار کر کے بیٹھ گئے تھے۔ جب دہلی کے مسلمانوں نے شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف شاہین باغ تحریک شروع کی تو وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کبھی اس تحریک کی حمایت نہیں کی بلکہ انہوں نے اس کی مخالفت کی۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ میں دہلی پولیس کے تشدد کا معاملہ ہو یا گجرات میں بلقیس بانو جنسی زیادتی کیس کے مجرموں کی رہائی کا معاملہ، عام آدمی پارٹی نے ہمیشہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور اس کی پالیسیوں پر تنقید اور مخالفت کرنے کے بجائے خاموشی کے اختیار کی ہے۔

کلیم الحفیظ نے کہا کہ 'یہی وجہ ہے کہ عام آدمی پارٹی کے امیدوار اور رہنما کسی بھی مسلم اکثریتی علاقے میں جانے سے گریز کر رہے ہیں۔ عام آدمی پارٹی پارٹی اور اس کے سربراہ اروند کیجریوال کی کیا یہی دیانتداری ہے کہ وہ مجرمانہ رجحان کے حامل امیدواروں کی حمایت کر رہے ہیں اور مجلس کے خلاف سازش کر رہے ہیں لیکن عوام سب کچھ جانتے ہیں اور عوام کسی بھی قسم کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ کلیم الحفیظ نے امید ظاہر کی کہ جب کارپوریشن الیکشن کے نتائج آئیں گے تو مجلس کی امیدوار شبنم رئیس بھاری ووٹوں سے کامیاب ہوں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.