ETV Bharat / state

Aam Aadmi Party Criticize BJP: بی جے پی سرکاری زمین کوڑیوں میں فروخت کررہی ہے: عام آدمی پارٹی - Municipal Corporation of Delhi

عام آدمی پارٹی Aam Aadmi Party نے میونسپل کارپوریشن انتخابات کے مدنظر ایم سی ڈی پر قابض بی جے پی کے خلاف محاذ کھول دیا ہے۔

دلیپ پانڈے
دلیپ پانڈے
author img

By

Published : Dec 10, 2021, 3:15 AM IST

کالکا جی سے رکن اسمبلی آتشی کے بعد اب دلیپ پانڈے نے بی جے پی پر حملہ بولا ہے۔ انہوں نےکہا کہ دہلی کارپوریشن میں بدعنوانی شباب پر ہے ایم سی ڈی Municipal Corporation of Delhi سرکاری زمین کو کوڑیوں کے دام میں فروخت کررہی ہے۔

عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی دلیپ پانڈے

دلیپ پانڈے نے کہا کہ عام آدمی پارٹی بی جے پی کے دہلی پردیش صدر آدش گپتا سے جاننا چاہتی ہےکہ جب آپ یہ تسلیم کرچکے ہیں کہ ایم سی ڈی میں واپس نہیں آنے والے ہیں تو دہلی کے عوام کو اتنا بتادیں کہ کتنا پیسہ کس کی جیب میں گیا؟

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کوڑیوں کی قیمت میں سرکاری زمین فروخت کررہی ہے۔ بی جے پی کا ایم سی ڈی سے صفایا ہونے جارہا ہے اس لیے چراغ لے کر ڈھونڈنے پر بھی نہ ملے اتنے کم قیمت پر دہلی کی زمین فروخت کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سنجے گاندھی ٹرانسپورٹ نگر کے اندر 132 پلاٹس کو کم قیمتوں پر فروخت کرنے کی تیار کررہی ہے وہاں پر 94 پلاٹس ایسے ہیں جہاں نائٹ شیلٹر اور ٹوائلیٹ بننا طے تھے۔

دلیپ پانڈے نے مزید کہا کہ 'بی جے پی سرکاری املاک فروخت کرکے ملازمین کو تنخواہ دینے کے بجائے اپنی جیب میں ڈال رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی ان سب معاملوں کی جانچ کروائے گی اور اس کو منظر عام پر لانے کا کام کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.