ETV Bharat / state

کورونا وائرس کے مشتبہ شخص نے خود کشی کی - وہ پنجاب کے بلچور میں واقع سییانا گاؤں کا رہنے والا تھا

سڈنی سے بھارت آئے ہوئے ایک شخص کو ایئرپورٹ سے صفدر جنگ ہسپتال بھیج دیا گیا، تاکہ اس کی جانچ ہوسکے۔ لیکن کچھ دیر بعد اس نے ہسپتال کی ساتویں منزل سے کود کر خود کشی کرلی۔

کورونا وائرس کے مشتبہ شخص نے خود کشی کی
کورونا وائرس کے مشتبہ شخص نے خود کشی کی
author img

By

Published : Mar 19, 2020, 1:34 AM IST

تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ وہ کورونا وائرس سے متاثر تھا یا نہیں، صفدرجنگ انکلیو پولیس پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

ڈی سی پی دیویندر آریہ کے مطابق صفدر جنگ انکلیو تھانے کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ کورونا کے ایک مریض نے ہسپتال کی ایس ایس بی بلڈنگ کی ساتویں منزل سے کود کر خود کشی کرلی ہے۔

پولیس موقع پر پہنچی، اور جانچ کی۔ہلاک ہونے والے شخص کی عمر 35 برس ہے وہ پنجاب کے بلچور میں واقع سییانا گاؤں کا رہنے والا تھا، وہ سڈنی میں رہتا تھا اور آج ہی وہ وہاں سے لوٹ کر آئی جی آئی ایئرپورٹ پہنچا تھا۔وہاں سے ابتدائی تفتیش کے بعد اسے صفدرجنگ ہسپتال بھیج دیا گیا تھا۔

گذشتہ رات 9 بجے ہسپتال پہنچنے پر اسے ایس ایس بی بلڈنگ میں بنائے گئے آئی سولیشن وارڈ میں رکھا گیا تھا، اس کے کورونا سے متاثر ہونے کا شک تھا جس کے لیے اس کی جانچ ہونی تھی، جانچ میں معلوم ہوا کہ وہ ایک سال سے سڈنی میں تھا، پولیس نے اس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے، اس کی اطلاع اس شخص کے اہلخانہ کو دے دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.