برسوں پہلے جب بابری مسجد ابھی منہدم نہیں ہوئی تھی، لیکن اس پر تنازعہ قبضہ تھا، اور ملک بھر میں بابری مسجد کی بازیابی کے لیے مہم چل رہی تھی، اسی دوران پرانی دہلی کی گلی قاسم جان سے ایک ریلی نکالی جاتی ہے، جس میں دہلی پولیس کا ایس ایچ او گولی مار کر دونوجوانوں کا قتل کردیتا ہے۔
سانحہ سنہ 1986 کا ہے، جب ذاکر اور سبحان کا قتل ہو جاتا ہے، جن کے نام سے گلی قاسم جان چوک پر ایک پتھر نسب ہے، جس پر زمانہ کی گردو غبار نظریں تو ضرور آتی ہیں لیکن آج بھی لوگ اس سانحہ کو بھول نہیں پائے ہیں۔