ETV Bharat / state

Jamaat-e-Islami Hind جماعت اسلامی ہند کے قیام کے 75 برس مکمل ہونے پر نائب امیر جماعت سے خاص بات - جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر سے بات چیت

جماعت اسلامی ہند یہ سمجھتی ہے کہ اسلام کا پیغام ملک کے تمام لوگوں کے لیے ہے اسی لیے جماعت اسلامی ہند بھارت کی تقریبا 17 زبانوں میں قرآن احادیث، اخبارات اور دیگر رسائل و جرائد شائع کرکے عوام تک پہنچانے کا کام کرتی ہے۔

نائب امیر جماعت سے خاص بات
نائب امیر جماعت سے خاص بات
author img

By

Published : Mar 9, 2023, 9:43 PM IST

نائب امیر جماعت سے خاص بات

جماعت اسلامی ہند اپنے قیام کے 75 برس مکمل کرنے جا رہا ہے اسی کی مناسبت سے آج قومی دارالحکومت دہلی کے اوکھلا کے صدر دفتر میں آج میڈیا کے ساتھ بات چیت کی گئی اور گذشتہ 75 برس کے سفر میں پیش آنے والے نشیب و فراز سے سے میڈیا کو متعارف کرایا۔اس دوران میڈیا کے نمائندگان نے بھی جماعت اسلامی ہند کی سرگرمیوں پر اپنی بات رکھی جس کے جواب میں امیر جماعت سعادت اللہ حسینی نے تمام مشوروں پر سر تسلیم خم کر آ;ندہ دنوں میں انہیں عملی جامہ پہنانے کی بات کہی۔

اس پورے معاملے پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے نائب امیر جماعت سلیم انجینئر سے بات کی جس میں انہوں نے بتایا کہ گذشتہ 75 برس کے دوران جماعت کی جانب سے متعدد اقدامات کیے ہیں جن میں جماعت کے زیر انتظام چلنے والے 2000 سے زائد اسکول بھی شامل ہیں۔سلیم انجینئر نے نمائندے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جماعت اسلامی ہند یہ سمجھتی ہے کہ اسلام کا یہ پیغام ملک کے تمام لوگوں کے لیے ہے اسی لیے جماعت اسلامی ہند بھارت کی تقریبا 17 زبانوں میں قرآن احادیث، اخبارات اور دیگر رسائل و جرائد شائع کرکے عوام تک پہنچانے کا کام کرتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جماعت کی جانب سے صحت کے میدان میں کام کرتے ہوئے ہسپتال اور ڈسپینسری کے ایک نیٹ ورک قائم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ انٹرسٹ فری اکنامی اور انٹرسٹ فری فائنانس اور بلا سودی جو بینکنگ ہے اس میں اہم کردار ادا کیا ہے۔اپنے 75 سالہ سفر جو مکمل ہو چکا ہے اور آئیندہ 25 سالہ سفر جو شروع ہونے جا رہا ہے اس پر کیا حکمت عملی تیار کی گئی ہے اس سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ جماعت اسلامی صرف 75 برس کے بعد کوئی پروگرام بنائے گی ایسا نہیں ہے ہم ہر 4 برس کے بعد ملک کے موجودہ حالات پر تبادلہ خیال کرکے ایک نئی حکمت عملی تیار کرتے ہیں اور اس کے لیے پورا ایک نظام ہے اس برس بھی اس نظام کا آغاز ہو چکا ہے۔ اب امیر جماعت اسلامی ہند کا انتخاب ہونا ہے۔

آر ایس ایس سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد غلط راستہ کا استعمال کرکے مقبولیت حاصل کرنا نہیں ہے بلکہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمیں بھلے کامیابی دیر سے ہی ملے لیکن راستہ بالکل بھی غلط نہیں ہونا چاہیے۔
مزید پڑھیں:Jamaat-e-Islami Hind جماعت اسلامی ہند کے 75 سال مکمل ہونے پر امیر حلقہ رضوان احمد اصلاحی سے خصوصی گفتگو

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.