ETV Bharat / state

تمباکو سے متعلق قوانین میں ترمیم

حکومت نے سگریٹ اور دیگر تمباکو کے تعلق سے یکم ستمبر سے صحت سے متعلق نئی وارننگ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تمباکو کے پیکٹ پر ہیلپ لائن نمبر کے ساتھ نئی تصویر شائع ہوگی
author img

By

Published : Aug 21, 2019, 9:14 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 7:50 PM IST

محکمہ صحت نے آج ان وارننگ کا نیا ضابطہ جاری کیا ہے۔ اس کے تحت تمام تمباکو کی چیزوں اور درآمد شدہ تمباکو پر یہ وارننگ لکھی ہوگی۔

مرکزی وزارت صحت و خاندانی فلاح و بہبود کے ذریعے جاری سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 2008 کے سگریٹ اور دیگر تمباکو پیداوار (پیکجنگ اور لیبلنگ) قانون میں وارننگ سے متعلق ترمیم کی گئی ہے اور یہ ضابطہ ایک ستمبر سے نافذ ہوگا۔

تمباکو پیداوار پر صحت سے متعلق وارننگ کی ایک تصویر یکم ستمبر 2018 سے شائع کی جا رہی ہے،اب آئندہ یکم ستمبر سے دوسری تصویر شائع کی جائے گی۔

وارننگ کے ساتھ تمباکو پر ایک ہیلپ لائن نمبر1800-112-356 بھی ہوگا جس پر تمباکو کے استعمال کوروکنے کے بارے میں بھی اطلاع دی جائے گی۔

اس نمبر کے ذریعے گاہکوں کو تمباکو کے استعمال کے غلط اثرات مرتب ہونے کی اطلاع دی جائے گی اور کاؤنسلر کی مدد بھی فراہم کی جائے گی۔

یہ وارننگ نہ صرف تمباکو کا استعمال کرنے والوں پر نافذ ہوگی بلکہ اس کا استعمال نہ کرنے والوں پر بھی نافذ ہوگی۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 27, 2019, 7:50 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.