چین کے ہوبئی ریاست میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کا ایک نیا معاملہ سامنے آیا ہے۔
اس تعلق سے ریاستی ہیلتھ کمیشن نے منگل کو بتایا کہ ہوبئی ریاست کے دارالحکومت میں پیر کو ایک شخص کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا ہے، اورجانچ رپورٹ آنے سے پہلے اس میں انفیکش کی کوئی علامت نظر نہیں آئی تھی۔
ہوبئی کے ووہان میں پیر تک کوویڈ -19 کے سات معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے دو متاثرین کی حالت نازک ہے۔