ETV Bharat / state

'فرقہ واریت کے خلاف اقدام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے' - panjab

'موجودہ حالات میں ہماری ذمہداری ہے کہ ہم اسلام کے پیغام کو دوسروں تک پہنچائیں اور ان کے ذہنوں میں پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کا ازالہ کریں'

'فرقہ واریت کے خلاف اقدام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے'
author img

By

Published : Jul 15, 2019, 2:22 AM IST

دہلی کے مدنی ہال صدر دفتر میں جمعیة علماء ہند کی جانب سے مغربی یوپی، ہریانہ، پنجاب، اتراکھنڈ اور دہلی کے ذمہ داروں کی ایک اہم مشاورتی میٹنگ منعقد کی گئی۔

اس میٹنگ میں ملک کے موجودہ حالات میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو ختم کرنے پر زور ڈالتے ہوئے مختلف پہلووں کا جائزہ لیا گیا۔

جمعیة علماء ہند کے ذریعہ جاری ایک پریس ریلیزکے مطابق آئندہ ماہ اگست میں جمعة علماء ہند کے زیر اہتمام ” امن وایکتا کانفرنس“ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں سبھی مذاہب کی اہم شخصیات کو مدعو کیا جائے گا۔

پریس ریلیزمیں مولانا مدنی نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہماری ذمہداری ہے کہ ہم اسلام کے پیغام کو دوسروں تک پہنچائیں اور ان کے ذہنوں میں پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کا ازالہ کریں۔

مولانا مدنی نے جمعیة کے ذمہ داروں سے کہا کہ موجودہ حالات میں اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ جمعیة علماء ہند فرقہ واریت کے خاتمے کے لیے حسب روایت سرگرم کردار ادا کرے۔

اور اسی مقصد سے 'امن وایکتا کانفرنس' کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

مشاورتی میٹنگ میں مولانا مدنی کے علاوہ مولانا قاری شوکت علی، مولانا محمد عاقل گڑھی، مولانا یحیی کریمی سمیت مختلف ریاستوں سے تشریف لائے ہوئے جمعیة علماء ہند کے ذمہداران نے شرکت کی۔

Intro:Body:

muaddsir

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.