ETV Bharat / state

Sikander Bakht Birth Anniversary بی جے پی کے بانی رہنما جسے کبھی آر ایس ایس مسلم لیگ کا سرگرم رکن سمجھتی تھی

author img

By

Published : Aug 27, 2022, 1:14 PM IST

جب تک سکندر بخت نے سیاسی جماعت جن سنگھ (جسے بعد میں بی جے پی کے نام سے جانا گیا) میں شمولیت اختیار نہیں کی تھی تب تک آر ایس ایس فیروز بخت کو مسلم لیگ کا آدمی سمجھتی تھی لیکن جب انہوں نے اٹل بہاری واجپئی کے کہنے پر نئی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کی تو آر ایس ایس نے ان کے خلاف کچھ بھی کہنا بند کردیا۔ BJP holds pan-India events to mark Sikander Bakht’s birth anniversary

دہلی
دہلی

سکندر بخت کا نام بی جے پی کے بانی رہنماؤں میں شمار کیا جاتا ہے حالانکہ سکندر بخت نے اپنے سیاسی سفر کا آغاز کانگریس سے کیا تھا، لیکن ایمرجنسی کے دوران اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی کی مخالفت کرنے کے سبب انہیں جیل میں ڈال دیا گیا تھا، جہاں سکندر بخت کی سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی سے دوستی ہوئی اور اس کے بعد جب بی جے پی وجود میں آئی تو واجپئی کی دوستی انہیں اپنے ساتھ لے گئی۔

دہلی

BJP holds pan-India events to mark Sikander Bakht’s birth anniversary

اب جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے اور ملک میں دونوں مذاہب کے درمیان نفرت کی دیوار کھڑی چکی ہے تو انہیں چاہیے تھا کہ وہ اپنے بانی رہنما سکندر بخت کی یوم پیدائش پر انہیں ایسے نہیں بھلاتی۔ یہ بات حیران کن ہی ہے کہ جس شخص کے بارے میں وزیر اعظم نریندر مودی نے اکشے کمار کو دیے اپنے انٹرویو کے دوران ذکر کیا اور انہیں بی جے پی کا بانی رہنما قرار دیا اس کے باوجود ملک کے کسی بھی کونے میں سکندر بخت کی یوم پیدائش کے موقع پر ایک بھی تقریب منعقد نہیں کی گئی۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے سکندر بخت کے پیدائشی علاقے باڑہ ہندو راو میں لوگوں سے بات کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ اتنے عظیم رہنما کو آج ہم نے بھلا دیا ہے جبکہ انہوں نے ملک و قوم کے لیے ایسے ایسے کام انجام دیے ہیں جس پر بات کی جائے تو شائد یہ زندگی کم پڑ جائے۔
مزید پڑھیں:مرحوم بی جے پی رہنما سکندر بخت کو خراج پیش کیا گیا

قابل ذکر ہے کہ جب تک سکندر بخت نے سیاسی جماعت جن سنگھ (جسے بعد میں بی جے پی کے نام سے جانا گیا) میں شمولیت اختیار نہیں کی تھی تب تک آر ایس ایس سکندر بخت کو مسلم لیگ کا آدمی سمجھتی تھی لیکن جب انہوں نے اٹل بہاری واجپئی کے کہنے پر نئی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کی تو آر ایس ایس نے ان کے خلاف کچھ بھی کہنا بند کردیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.