نئی دہلی: دہلی میں ایسا گرجا گھر موجود ہے جہاں آج بھی اردو کے مسیحی نغمے گنگنائے جاتے ہیں۔ دراصل ہم بات کر رہے ہیں دارالحکومت دہلی کے ترکمان گیٹ علاقہ میں واقع 119 سالہ قدیمی کلیسا ہالی ٹرینٹی چرچ کی اس چرچ کو انگریزی دور حکومت میں تعمیر کرایا گیا تھا تبھی سے اس کلیسے میں اردو زبان میں لکھے مسیحی نغمہ ہر اتوار کی صبح دعا کے وقت گنگنائے جاتے ہیں۔ 92 سالہ بزرگ جیورجنی لیزر جنہیں اب لوگ تائی اماں کے نام کے سے پکارتے ہیں وہ اس چرچ میں سنہ 1952 میں شادی ہو کر آئیں تھی تب ان کے سسر اس گرجا گھر میں خدمت کیا کرتے تھے تبھی سے تائی اماں نے بھی اس کلیسے میں خدمت کرنی شروع کردی اس کے بعد انہوں نے اردو میں لکھے نغمے یاد کیے جو انہیں آج بھی زبانی یاد ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
قدیم ترین گرجا گھر کا تعمیراتی کام شد و مد سے جاری
ہولی ٹرینٹی چرچ کے ممبر بھاسکر وکٹر بتاتے ہیں کہ ایک دور تھا جب سبھی کلیساؤں میں اردو زبان میں لکھے نغمے ہی گائے جاتے تھے لیکن دھیرے دھیرے اردو زبان کم ہوتی چلی گئی اور اب چنندہ افراد ہی ایسے ہیں جنہیں اردو زبان سے واقفیت ہے اور وہ ابھی بھی اردو زبان میں ہی انجیل پڑھتے ہیں۔ ہولی ٹرینٹی چرچ کی شاندار عمارت اور اس میں رکھی بوسیدہ کتابیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ وہ ایک سنہرے دور کی گواہ رہی ہیں لیکن اب وہ اردو زبان کی طرح ہی بوسیدہ ہو چکی ہے اسی لیے اب کچھ مخصوص حلقوں میں ہی انہیں پڑھا جاتا ہے۔ تاہم اس گرجا گھر سے منسلک افراد نے اپنے کلیسے میں اردو زبان کو آج بھی زندہ رکھا ہوا ہے۔