ETV Bharat / state

Missing Child Found in Nizamuddin Area: تیس ہزاری میٹرو اسٹیشن سے غائب بچہ نظام الدین علاقے میں ملا

تیس ہزاری میٹرو اسٹیشن کے پلیٹ فارم سے لاپتہ بچے کو نیتا جی سبھاش پلیس میٹرو اسٹیشن کی پولیس ٹیم نے 6 گھنٹے کی تلاش کے بعد نظام الدین علاقے سے بازیاب کرکے آپریشن میلاپ کے تحت اس کے اہل خانہ کے حوالے کردیا۔ Child Missed from Tees Hazari Metro station

تیس ہزاری میٹرو اسٹیشن سے غائب بچہ نظام الدین علاقے میں ملا

author img

By

Published : Feb 27, 2022, 8:04 PM IST

نئی دہلی: میٹرو کے ڈی سی پی جتیندر منی نے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ تیس ہزاری میٹرو کنٹرولر کو ایک نابالغ لڑکے کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی تھی۔ شکایت کنندہ نے بتایا کہ ساتویں جماعت کا ایک بچہ اپنے پڑوسی کے ساتھ صدر بازار دہلی سے اسکول بیگ خریدنے آیا تھاوہ واپسی کے دوران تیس ہزاری میٹرو سٹیشن پر میٹرو ٹرین میں سوار ہونے کے دوران پھاٹک بند ہونے کی وجہ سے بچہ میٹرو میں سوار نہ ہو سکا جب کہ اس کا پڑوسی میٹرو ٹرین میں سوار ہو گیا تھا۔ Delhi Police Operation Milap

معاملے کو دیکھتے ہوئے نیتا جی سبھاش پلیس کے ایس ایچ او سورج بھان کی قیادت میں ایس آئی کرشنا کمار اے ایس آئی انل کمار اور دیگر کی ایک ٹیم نے بچے کی تلاش شروع کردی۔ Missing Child found in Nizamuddin

تیس ہزاری میٹرو کے تمام اہلکاروں کو اطلاع دیتے ہوئے پولیس ٹیم نے قریبی میٹرو اسٹیشن میں بھی پوچھ گچھ کی لیکن بچے کا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔ اس دوران پولیس نے بچے کو پورے ریڈ لائن میٹرو اسٹیشن، پارکنگ، تجارتی اداروں میں تلاش کیا لیکن اس سے متعلق کوئی معلومات نہیں ملی،آخر کار سی سی ٹی وی فوٹیج میں شام کے وقت نظام الدین میٹرو اسٹیشن سے بچے کے باہر نکلنے کی جانکاری ملی، جس کے بعد پولیس ٹیم نظام الدین پہنچ گئی۔ جہاں سے گردونواح میں تلاشی کے بعد بچے کو برآمد کر لیا گیا۔

پوچھ گچھ کے دوران بچے نے بتایا کہ گمشدگی کے دوران وہ مختلف میٹرو سے سفر کرتا رہا۔ پولیس کی جانب سے سرکاری کاروائی کے بعد بچے کو آپریشن میلاپ کے تحت اس کے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ میٹرو پولیس کی جانب سے اب تک 308 سے زائد لاپتہ ہونے والوں کو بازیاب کیا جا چکا ہے جن میں سے گزشتہ سال 272 بچے، 2 معذور لڑکے اور 9 خواتین بازیاب ہو چکی ہیں جبکہ رواں سال 26 بچے بازیاب ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.