وائس چانسلر نجمہ اختر نے کہا کہ رواں برس جامعہ ملیہ اسلامیہ کے تقسیم اسناد تقریب میں صدر جمہوریہ اور آئندہ برس صد سالہ تقریبات میں وزیر اعظم نریندر مودی مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہونے کی توقع ہے۔
واضح ہے کہ چند روز قبل جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کی وائس چانسلر نجمہ اختر نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی تھی۔
ملاقات میں انہوں نے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں میڈیکل کالج کے قیام کا مطالبہ کیاتھا جس میں وزیر اعظم مودی نے انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی۔
وائس چانسلر نجمہ اختر نے بتایا کہ وزیر اعظم کو جامعہ کی اکیڈمی اور ریسرچ سے متعلق تمام سرگرمیوں کے بارے میں جانکاری دی گئی۔
اس موقع پر انہوں نے وزیر اعظم مودی سے آئندہ برس 100 سالہ تقریبات کے لیے مدعو کیا۔
واضح رہے کہ وائس چانسلر نجمہ اختر میڈیکل کالج کے قیام کے لیے اعلیٰ رہنماؤں سے ملاقات کررہی ہیں۔ وہ گزشتہ دنوں صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند سے بھی ملاقات کر چکی ہیں۔ان کے اس اقدام کا جامعہ کے اساتذہ یونین نے بھی خیر مقدم کیا ہے۔