ETV Bharat / state

وینٹی لیٹرکی برآمدات کا راستہ صاف - وینٹی لیٹر

حکومت نے گھریلو بازار میں مہیا ہونے کے پیش نظر وینٹی لیٹر اور آکسیجن تھیراپی میں کام آنے والے سبھی آلات کی برآمدات کا راستہ کھول دیا ہے۔

96 pc of 60,000 ventilators ordered by govt are 'Make in India'
وینٹی لیٹر کی برآمدات کا راستہ کھلا
author img

By

Published : Aug 5, 2020, 6:44 AM IST

غیر ملکی تجارت کے ڈائرکٹوریٹ نے منگل کو جاری ایک نوٹیفیکیشن کے مطابق وینٹی لیٹراور آکسیجن تھیراپی میں کام آنے والے سبھی آلات کی برآمدات کی اجازت دے دی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وینٹی لیٹر اور آکسیجن تھیراپی کے سبھی آلات کی موجودگی گھریلو بازار میں برقرار ہے۔ ہندوستان میں وینٹی لیٹر کو اور آکسیجن تھیراپی کے آلات کی پیداوار ہورہی ہے۔ دوسری جانب بین الاقوامی بازار میں وینٹی لیٹر اور آکسیجن آلاتوں کی زبرست مانگ ہے۔ صورتحال کودیکھتے ہوئے اس کی برآمدات کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وینٹی لیٹر اور آکسیجن تھیراپی وبا سے نمٹنے میں اہم ہوتا جارہا ہے۔

بھوشن نے کہا کہ ملک میں وینٹی لیٹروں کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے جس طرح سے سرکاری ادارے اور نجی شعبے متحد ہوئے ہیں وہ بات قابل ستائش ہے۔ جبکہ بی ای ایل اور آندھرا میڈ ٹیک زون ملک میں وینٹی لیٹروں کی فراہمی کے لئے سامنے آئے ہیں، دوسری طرف آٹوموٹیو سیکٹر کی ایک کمپنی ماروتی سوزوکی بھی اپنا تعاون دے رہی ہے۔ ماروتی سوزوکی کے مینوفیکچرنگ یونٹوں کا استعمال کرکے اگوا 10 ہزار وینٹی لیٹر فراہم کررہی ہے۔ بی ای ایل کو وینٹی لیٹروں کی تیاری میں نجی کمپنی اسکینر کی مدد حاصل ہے۔ ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) نے وینٹی لیٹر کے پرزوں کی ڈیزائننگ اور تیاری میں مدد کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بی ای ایل کے ذریعہ سب سے پہلے دیسی ساختہ کے وینٹی لیٹر 30 مئی کو بنایا گیا تھا اور دو ماہ کے اندر ہی مختلف ریاستوں اور مرکزی کے زیر انتظام خطوں کے 700 سے زیادہ اسپتالوں میں 18000 وینٹی لیٹر تقسیم کئے جاچکے ہیں۔ اس کی مکمل نگرانی کے لئے ایک ڈیش بورڈ بنایا گیا ہے۔ سبھی وینٹی لیٹرز پر جی پی ایس چپ لگی ہے، جس سے ان کی پوزیشن کا پتہ چلتا رہتا ہے۔ وینٹی لیٹر کس طرح کام کررہے ہیں، اس کے لئے ان سبھی اسپتالوں کو ایک صفحے کے فیڈ بیک کا فارم دیا جاتا ہے، تاکہ وہ وینٹی لیٹر کے کام کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کرسکیں۔ وہ اپنی رائے ای میل وغیرہ کے ذریعے بھی بھیج سکتے ہیں۔

وینٹی لیٹروں کے حوالے سے ہر ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے واٹس ایپ گروپ بھی تشکیل دیا گیا ہے۔ اس طرح کے کل 36 واٹس گروپس ہیں، جن میں متعلقہ ریاست سے منسلک وزارت کے لوگ، ریاست کے نمائندے، ڈاکٹروں اور اسپتالوں کے سپلائی کرنے والے اپنی بات کر سکتے ہیں۔ ڈاکٹروینٹی لیٹر کا استعمال کس طرح کریں اس بارے میں ویڈیوز بھی گروپ میں ڈالی جاتی ہیں۔

بھوشن نے بتایا کہ کورونا وائرس کووڈ ۔19 سے پہلے سال 2019 میں وینٹی لیٹر کا بازار 444.74 کروڑ روپے تھا۔ اس وقت ملک میں صرف درآمد شدہ وینٹی لیٹروں کا غلبہ تھا۔ اس وقت درآمد شدہ وینٹی لیٹروں کا بازار میں 75 فیصد حصہ تھا اور وہ گھریلو مینوفیکچر جو وینٹی لیٹر بھی تیار کررہے تھے، بیرون ملک سے اس کے بہت سے حصے جیسے آکسیجن سینسر، ایئر فلو سینسر، پریشر سینسر، اسٹپر موٹر ڈرائیوز، ٹربائن اور کنٹرول والوز بیرونی ممالک سے منگوا رہے تھے۔ ان وینٹی لیٹرز کی قیمت 10 سے 20 لاکھ روپے کے درمیان تھی۔

انہوں نے کہا کہ لیکن کرونا نے پورے منظر نامے کو تبدیل کردیا۔ وینٹی لیٹر برآمد کرنے والے ممالک جیسے ارجنٹینا، جرمنی، امریکہ اور سوئٹزرلینڈ نے کورونا پھیلنے کی وجہ سے برآمد پر پابندی عائد کردی۔ اس وقت وینٹی لیٹر کی گھریلو مینوفیکچرنگ انتہائی نچلی سطح پر ہورہی تھی۔ اس کے بعد میک ان انڈیا وینٹی لیٹر کے لئے گھریلو صنعتوں کو ترغیب دی گئی۔ ان وینٹی لیٹرز کی قیمت ڈیڑھ سے چار لاکھ روپے تک ہے۔ بااختیار گروپ 3 نے صنعت کو وینٹی لیٹروں کی تیاری بڑھانے کی ترغیب دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.