ETV Bharat / state

ایک مسجد جو رمضان میں دینی مدارس کے سفیروں کا سرائے خانہ بن جاتی ہے

دہلی پولیس ہیڈکوارٹر سے متصل مسجد عبدالنبی میں دینی مدرسوں کے لیے چندہ کرنے والوں سفیروں کے افطار، عشائیہ اور سحری کا اہتمام ہوتاہے

متعلقہ تصویر
author img

By

Published : May 30, 2019, 7:39 AM IST

قومی دارالحکومت کی مشہور شاہراہ بہادر شاہ ظفر مارگ پر پولیس ہیڈکوارٹر سے متصل ایک قدیم تاریخی مسجد 'مسجد عبدالنبی' ہے۔

متعلقہ ویڈیو

یہ مسجد رمضان کے ایام میں ملک بھر سے چندہ کی غرض سے آنے والے مدرسوں کے سفراءکے لیے ایک آرام دہ 'سرائے خانہ' میں بدل جاتی ہے۔

اس مسجد میں گذشتہ کئی برسوں سے چندہ کی غرض سے آنے والے سفراءکے لیے رمضان کے ایام میں ضروری سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔

یہاں خصوصی طور پر صدقات، عطیات اور زکٰوة وصول کرنے کی غرض سے دوردراز سے آئے دینی مدارس کے خدمت گزاروں کے لیے طویل دسترخوان بچھایا جاتا ہے۔

مسجد عبدالنبی کے امام اور انتظامات کے نگراں مولانا کلیم الدین کے مطابق مسجد میں برسوں سے سفراء کے لیے خصوصی انتظامات کرنے کی روایت رہی ہے۔

جمعیت علماء ہند کی جانب سے یہ انتظامات مختلف ریاستوں سے دہلی آنے والے سفراءکرام اور مدارس کے خدمت گزاروں کی سہولیات کو مدنظر رکھ کر کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ افطار میں تقریباً 300 لوگ ہوتے ہیں۔ اس میں زیادہ تر تعداد ان علماءکرام اور حفاظ کرام کی ہوتی ہیں جو مختلف ریاستوں سے چندہ کی غرض سے آتے ہیں۔

افطارکے لیے روزہ داروں کے لیے شربت روح افزاء،کھجور، چنا، پھل، سلاد اور کچھ فرائڈ آئٹم بھی دیے جاتے ہیں جبکہ مغرب کی نمازکے فوراً بعدکھانے کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ رات کے کھانے میں عام طور پر گوشت کا سالن، دال، روٹی اور چاول دیا جاتا ہے جبکہ کبھی کبھی بریانی بھی بنائی جاتی ہے۔

سفراءکرام کے لیے سحری کا انتظام بھی ہوتا ہے۔ سحری میں روٹی،سالن، دال، چاول کے ساتھ ساتھ سوئیاں اور چائے کا انتظام ہوتا ہے۔ رات کے کھانے اورسحری میں اتنا انتظام ہوتا ہے کہ سفراء حضرات شکم سیر ہو سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.