ETV Bharat / state

کسانوں کے ٹریکٹر پریڈ کے دوران تشدد میں 86 پولیس اہلکار زخمی - tractor parade

دارالحکومت دہلی میں ٹریکٹر پریڈ کے دوران کسانوں اور پولیس کے درمیان تشدد میں 86 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

کسانوں کے ٹریکٹر پریڈ کے دوران تشدد میں 86 پولیس اہلکار زخمی

author img

By

Published : Jan 27, 2021, 7:11 AM IST

زخمی 22 پولیس اہلکاروں کو ایل این جے پی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، ہسپتال کے ایک سینیئر افسر نے بتایا کہ پولیس جوانوں کے ہاتھ اور پیروں میں چوٹیں آئی ہیں۔

کسانوں نے زرعی قوانین کو واپس لیے جانے اور حکومت پر دباؤ بنانے کے لیے یوم جمہوریہ کے موقع پر ٹریکٹر پریڈ نکالی تھی۔

دہلی پولیس کے افسر ایس سنگھل نے کہا کہ'مظاہرین نے ریلی کے لئے طے شدہ شرائط کی خلاف ورزی کی۔ انہوں نے طے وقت سے پہلے ہی مارچ نکالنا شروع کردیا اور توڑ پھوڑ کی'۔

ہم نے وعدے کے مطابق تمام شرائط پر عمل کیا اور انہیں تشدد سے روکنے کے لیے تمام تر کوششیں کیں، لیکن مظاہرے میں عوامی املاک کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا گیا۔ احتجاج کے دوران متعدد پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔

جوائنٹ کمشنر پولیس آلوک کمار نے کہا کہ کسانوں کی ٹریکٹر ریلی کے دوران پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

دہلی پولیس کے ایڈیشنل ترجمان انل متل نے بتایا کہ لال قلعے اور مشرقی ضلع میں پیش آنے والے واقعات میں مجموعی طور پر 86 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

افسران نے بتایا کہ ایک اضافی ڈی سی پی (مشرقی) منجیت بال بال بچ گئے، کیوں کہ کسانوں نے انہیں اپنے ٹریکٹر سے دھکا مارنے کی کوشش کی، لیکن انہیں کوئی چوٹ نہیں آئی۔

تشدد کے بعد پولیس اہلکاروں سمیت زخمیوں کو لوک نائک جئے پرکاش (ایل این جے پی) ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔

ہسپتال کے ایک سینیئر افسر نے بتایا کہ ان میں سے کچھ افراد کو ابتدائی علاج کے بعد ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی، ان میں سے 22 اہلکار ابھی بھی داخل ہیں جن میں ایک تھانہ انچارج (ایس ایچ او) اور 10 دیگر پولیس اہلکار شامل ہیں۔

افسر نے بتایا کہ ان لوگوں کے پیر اور ہاتھوں میں چوٹیں آئی ہیں، اور کٹنے کے بھی نشانات ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.