ETV Bharat / state

ساکیت کورٹ نے 73 غیر ملکی تبلیغی جماعت کے اراکین کو رہا کیا

نظام الدین مرکز معاملے میں تبلیغی جماعت کے پروگرام میں شامل 73 غیر ملکی شہریوں کو رہا کرنے کا ساکیت کورٹ نے فیصلہ سنایا ہے۔

ساکیت کورٹ نے 73 غیر ملکی شہریوں کو رہا کیا

author img

By

Published : Jul 11, 2020, 8:48 AM IST

دارالحکومت دہلی کے ساکیت کورٹ نے نظام الدین مرکز میں تبلیغی جماعت کے پروگرام میں شامل 62 ملیشیائی شہری اور سعودی عرب کے 11 شہری کو رہا کردیا ہے۔ میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ سدھارتھ ملک نے ان 73 غیر ملکی شہریوں کو سات سے دس ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

سماعت کے دوران ان غیر ملکی شہریوں کے خلاف شکایت کرنے والے لاجپت نگر کے ایس ڈی ایم، اے سی پی اور نظام الدین کے انسپکٹر نے کہا کہ 'ان غیر ملکی شہریوں کی رہا کرنے پر انہیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔ وہیں ساکیت کورٹ نے گزشتہ روز بنگلہ دیش کے 82 شہریوں کو ضمانت دے دیا ہے۔ عدالت نے ان 82 بنگلہ دیشی شہریوں کو دس ہزار روپے کے ذاتی مچلکے پر ضمانت کا حکم دیا۔

ساکیت کورٹ نے 73 غیر ملکی شہریوں کو رہا کیا

گذشتہ نو جولائی کو عدالت نے 8 ممالک کے 76 غیر ملکی شہریوں کو ضمانت دی تھی۔ 8 ممالک کے 76 غیر ملکی شہریوں کو ساکیت کورٹ نے ضمانت دی تھی، ان میں مالی، نائیجیریا، سری لنکا، کینیا، جبوتی، تنزانیہ، جنوبی افریقہ اور میانمار شامل ہیں۔ وہیں نو جولائی کو ہی 60 ملیشیائی شہریوں کو سات سات ہزار روپے کے جرمانے پر بری کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ گذشتہ 8 جولائی کو عدالت نے 21 ممالک کے 22 شہریوں کو ضمانت دیا تھا۔ چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ گورموہینہ کور نے دس ہزار روپے کے مچلکے پر ضمانت دینے کا حکم دیا۔ 8 جولائی کو جن ممالک کے 22 شہریوں کو عدالت نے ضمانت دی تھی ان میں افغانستان، برازیل، چین، امریکہ، یوکرین، آسٹریلیا، مصر، روس، الجیریا، بیلجیم، سعودی عرب، اردن، فرانس، قزاقستان، مراکش، تیونس، برطانیہ، فیجی، سوڈان، فلپائن اور ایتھوپیا کے شہری شامل ہیں۔

گزشتہ 7 جولائی کو ساکیت کورٹ نے 122 ملیشیائی شہریوں کو ضمانت دیا تھا۔ ساکیت کورٹ نے 956 غیر ملکی شہریوں کے خلاف دائر 59 چارج شیٹوں کا نوٹس لیا اور تمام غیر ملکی شہریوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی۔ ان غیر ملکی شہریوں نے مارچ کے مہینے میں تبلیغی جماعت کے پروگرام میں حصہ لیا تھا۔ چارج شیٹ میں ان غیر ملکی شہریوں پر ویزا قوانین کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ دہلی پولیس نے چارج شیٹ میں کہا ہے کہ 'ان غیر ملکی شہریوں نے کورونا کو لےکر مرکزی حکومت کے رہنما اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.