اے بی وی پی نے اس موقعے پر اپنی 70 برسوں کی سرگرمیوں اور کامیابیوں کو گنوانے کے لیے ہفت روزہ تقاریب منعقد کرنے جا رہی ہے۔
سخت گیر ہندو تنظیم اے بی وی پی نے ایک ڈاکیومینٹری اسکریننگ پروگرام کا انعقاد کیا ہے، اس دوران اے بی وی پی سے منسلک کئی طلبأ جے این یو میں موجود رہے۔
واضح رہے کہ سخت گیر ہندو تنظیم اے بی وی پی کا بھارت کی سیاست میں اہم رول رہا ہے۔
بی جے پی کے قیام سے قبل یہ اےبی وی پی ہی تھی جس نے پورے ملک میں ہندوتوا نظریے کو پھیلایا اور اسے فروغ دیا تھااور بی جے پی جیسی سیاسی جماعت کے لیے راہ ہموار کی۔
بی جے پی کے قیام سے قبل یہ اےبی وی پی ہی تھی جس نے پورے ملک میں ہندوتوا نظریے کو پھیلایا اور اسے فروغ دیا تھااور بی جے پی جیسی سیاسی جماعت کے لیے راہ ہموار کیا۔
بنگلہ دیش کی آزاد ی کے بعد جب بھارت کی سیاست پر اندرا گاندھی کی گرفت مضبوط ہو چکی تھی، کانگریس اور اندارا گاندھی کی ساکھ کو متزلزل کر نے کے لیے اپوزیشن پارٹیوں کے ساتھ ساتھ اے بی وی پی نے بھی اندار گاندھی کے خلاف ملک گیر تحریک چلائی تھی۔
محترمہ اندار گاندھی پر الیکشن میں دھاندھلی کا الزام تھا اور ان کے خلاف الہ باد ہائی کو رٹ میں مقدمہ چل رہا تھا۔
اے بی وی پی کی تحریک میں جنگ آزادی کے ہیرو جئے پرکاش نرائن بھی شامل ہو گئے تھے۔ اس تحریک نے ملک میں اندرا گاندھی کے خلاف ایسی فضا بنا دی تھی کہ اندارا گاندھی نے گھبراہٹ میں ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی۔
بھارت میں آج ہندو توا نظریے نے جس طرح سے پر پھیلا رکھے ہیں اس میں اے بی وی پی کا بڑا رول رہا ہے جس نے طلبا کے ذہن میں ہندو قومیت کے احیا کے جذبے کو فروغ دیا۔
اے بی وی پی گزشتہ 70 برسوں میں بہت سے نشیب و فراز دیکھے ہیں، حالانکہ بی جے پی کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد اے بی وی پی کافی مضبوط ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ جے این یو میں دہائیوں تک بائیں بازو کے نظریے کا غلبہ رہا ہے لیکن اب اے بی وی پی کا اثر و رسوخ بڑھ رہا ہے۔