اطلاعات کے مطابق ضلع میں اس وقت 679 کیسز ایکٹیو ہیں جبکہ آج ایک اور کورونا سے متاثر مریض کی موت ہوگئی جس کے ساتھ ہی ضلع میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہونے والے لوگوں کی تعداد 41 تک پہنچ گئی ہے۔
تاہم خوشی کی بات یہ ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران 97 مریضوں کو قرنطینہ سے فارغ کیا گیا ہے۔
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ضلعی عہدیدار مختلف سطح پر کارروائی انجام دے رہے ہیں۔