ہریانہ کے ضلع نوح میں کورونا وبا ختم ہونے کے بعد ایک بار پھر نئے کیسز سامنے آنے شروع ہوگئے ہیں۔ اتوار کے روز ضلع نوح سے کورونا کے 5 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ نئے کیسز کے بعد ، نوح میں کورونا کے معاملے 100 سے تجاوز کر گئی ہے۔ ان کیسز کے بعد محکمہ صحت کی تشویش بھی بڑھ گئی ہے۔
ضلع کے نلہڑ میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں اور عملے میں بھی کرونا پھیل رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ میڈیکل کالج کے تین عملہ کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ اس وقت یہاں کورونا کیسز کی تعداد 102 ہو گئی ہے۔
نوح میں اب تک کورونا کے 70 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔تو وہیں 32 فعال کیسز ہیں۔
واضح رہے کہ نوح میں کورونا وائرس تیزی کے ساتھ بڑھ رہا تھا۔جس کے بعد محکمہ صحت کی چوکسی اور پولیس انتظامیہ کی چوکسی نے کورونا کی وبا کو کافی حد تک روکا ہے۔
وہیں محکمہ صحت نے موبائل ٹیسٹنگ بھی شروع کردی ہے۔ تاکہ متاثرہ افراد کا پتہ چل سکے۔ ضلع کے بیشتر مریض ٹھیک ہوگئے ہیں۔