العربیہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق ایرانی قونصل خانے میں آلگ لگانے والے مظاہرین کے ساتھ سلامتی دستوں کی جھڑپ میں نجف شہر میں 12مظاہرین کی موت ہوگئی۔
جبکہ سلامتی دستوں کی گولی لگنے سے 25سے زیادہ مظاہرین کی ہلاک ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق افسروں کے حوالے سے بتایا گیا کہ افسروں نے مظاہرین اور سلامتی دستوں کے درمیان جھڑپ والے علاقوں میں کرفیو لگادیا گیا ہے۔
اس دوران حکومت نے کہا ہے کہ وہ پرتشدد ریلیوں سے نمٹنے کے لئے فوجی قیادت والے گروپ تشکیل دے رہی ہے۔
صوبے کے گورنر کے مطابق نجف مین ہوئے تشدد میں 47 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
وہیں ایران اور عراق نے ہائی کمیشن کی عمارت پر حملے کی مذمت کی ہے۔
واضح رہے کہ ،بدعنوان ،روزگارسمیت دیگر مطالبات کے سلسلے میں گزشتہ اکتوبر سے عراق میں احتجاجی مظاہرے ہورہےہیں جس میں اب تک 350 سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور 15ہزار لوگ زخمی ہوئےہیں۔