ETV Bharat / state

دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 338 نئے معاملے

دہلی میں کورونا سے متاثرہ 50 سال سے کم عمر افراد کی تعداد 4405 ہے، جو کُل تعداد کا 69.72 فیصد ہے۔ اس کے برعکس مرنے والوں میں بزرگ بھی شامل ہیں۔

دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 338 نئے معاملے
دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 338 نئے معاملے
author img

By

Published : May 9, 2020, 9:24 AM IST

دارالحکومت دہلی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ جمعہ کو دہلی میں کورونا کے 338 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 2 مریضوں کی موت ہوچکی ہے، جس کے بعد کورونا سے اموات کی تعداد بڑھ کر 68 ہوگئی ہے۔

جمعہ کے روز 89 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی دہلی میں کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 2020 ہوگئی ہے۔ ابھی تک علاج شدہ افراد اور مرنے والوں کی تعداد کو کم کریں تو دہلی میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 4230 ہے۔

دارالحکومت میں کورونا مریضوں کی عمر کے گروپ کے بارے میں بات کی جائے تو زیادہ تر افراد کی عمر 50 سال سے کم ہے۔

دہلی میں کورونا سے متاثرہ 50 سال سے کم عمر افراد کی تعداد 4405 ہے، جو کُل تعداد کا 69.72 فیصد ہے۔ اس کے بر عکس ہلاک ہونے والوں میں سب سے زیادہ بزرگ شامل ہیں۔

اب تک ہونے والی 68 اموات میں سے 33 کی عمر 60 سال یا اس سے زیادہ کے تھے۔ دہلی میں کورونا کے 4230 مریضوں میں سے 91 آئی سی یو میں ہیں اور 18 وینٹیلیٹر پر ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.