ETV Bharat / state

بھارت میں کورونا: گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3,26,098 نئے کیسز، 3,890 اموات

author img

By

Published : May 15, 2021, 11:02 AM IST

بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی ہوئی ہے تاہم اب بھی نئے کیسز تقریباً تین لاکھ سے زائد درج کیے جارہے ہیں، جو باعث تشویش ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3,26,098 نئے کیسز، 3,890 اموات

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3 لاکھ 26 ہزار 98 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ اس دوران مہلک وائرس کی وجہ سے 3,890 مریض ہلاک بھی ہوئے ہیں۔

بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی ہوئی ہے تاہم اب بھی نئے کیسز تقریباً تین لاکھ سے زائد درج کیے جارہے ہیں، جو باعث تشویش ہے۔

انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ ( آئی سی ایم آر) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3,26,098 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">

اس دوران مہلک وائرس کی وجہ سے 3,890 مریض ہلاک بھی ہوئے، نئے کیسز کے اندراج کے ساتھ ہی ملک میں متاثرہ کورونا کی تعداد 2 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے، جب کہ ہلاک شدگان کی تعداد 2.62 لاکھ سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران نئے کیسز کے مقابلے میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد زیادہ ہے۔

پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 3,53,299 افراد وائرس کو شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں جس کے ساتھ ہی 2,04,32,898 ( دو کروڑ سے زیادہ) مریض اب تک اس انفیکشن سے ٹھیک ہوچکے ہیں۔

وہیں اب تک لوگوں کو کورونا ویکسین کی 18,04,57,579خوراکیں دی جاچکی ہیں، جن میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 11,03,625 خوراکیں دی گئیں۔

بھارت میں کورونا کی تازہ صورت حال ایک نظر میں

کل کیسز: 2,43,72,907

صحت یاب ہونے والے افراد: 2,04,32,898

اموات کی تعداد: 2,66,207

کل ویکسینیشن :18,04,57,579

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.