ETV Bharat / state

India Corona Update ملک میں کورونا کے 27 ایکٹو کیسز بڑھے

وزارت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اترپردیش میں سب سے زیادہ 21 فعال کیسز سامنے آئے، اس کے بعد کرناٹک میں تین، منی پور میں دو اور مرکز کے زیر انتظام علاقے انڈمان اور نکوبار جزائر میں ایک کیس سامنے آیا۔ New Corona Active Cases in UP

ملک میں کورونا کے 27 ایکٹو کیسز بڑھے
ملک میں کورونا کے 27 ایکٹو کیسز بڑھے
author img

By

Published : Oct 25, 2022, 1:32 PM IST

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران تین ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کورونا وائرس (کووڈ -19) وبا کے 27 فعال معاملات بڑھے اور اس بیماری سے ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 219 کروڑ 56 لاکھ سے زیادہ ویکسین دی گئی ہیں۔ اس دوران ملک میں کورونا کے 862 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں 1503 افراد کووڈ-19 انفیکشن سے پاک ہوئے ہیں جس کی وجہ سے کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 44093409 ہو گئی ہے اور صحت کی شرح 98.76 فیصد ہے۔ Corona Active Cases in India

وزارت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اترپردیش میں سب سے زیادہ 21 فعال کیسز سامنے آئے، اس کے بعد کرناٹک میں تین، منی پور میں دو اور مرکز کے زیر انتظام علاقے انڈمان اور نکوبار جزائر میں ایک کیس سامنے آیا۔ اس دوران کورونا وبا سے ایک شخص کی موت ہوئی ہے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 528980 تک پہنچ گئی ہے۔ شرح اموات 1.18 فیصد ہے۔ اس دوران تمل ناڈو میں 185 کیسز کم ہو کر 2939 ہو گئے ہیں۔ اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد 3549869 تک پہنچ گئی ہے، اموات کی تعداد 380048 پربرقرارہے۔

کیرالہ میں بھی 150 ایکٹو کیسز کم ہونے کے ساتھ ان کی تعداد 3735 پر آ گئی ہے۔ اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد 6744977 اوراموات کی 71356 ہے۔ قومی راجدھانی میں 38 کیسز کم ہو کر 385 رہ گئے ہیں۔ اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد 1978783 تک پہنچ ہے اوراموات کا اعدادوشمار 26508 ہو گیاہے۔ کرناٹک میں کووڈ-19 انفیکشن کے تین معاملات بڑھ کر 2329 ہو گئے ہیں۔ اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 4025411 ہو گئی ہے اوراموات کا اعدادوشمار40296 پر مستحکم ہے۔ مہاراشٹر میں کورونا وبا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 2496 ہے اور اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 7979019 ہو گئی ہے۔ یہاں مرنے والوں کی تعداد 148379 پر برقرارہے۔ مغربی بنگال میں کورونا وبا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 83 کم ہو کر 1268 رہ گئی ہے اور اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 2094942 اورہلاکتوں 21527 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: India Vaccination Update کووڈ ویکسینیشن مہم میں 219.56 کروڑ سے زیادہ ویکسین لگائی گئی

گجرات میں پچھلے 24 گھنٹوں میں سات فعال کیسز کم ہو کر 591 ہو گئے ہیں۔ اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 1264944 ہے اوراموات کا اعدادوشمار11038 پر مستحکم ہے۔ راجستھان میں کووڈ-19 انفیکشن کے 12 کیسوں کی کمی کے ساتھ، فعال کیسوں کی تعداد 379 ہو گئی ہے اور اب تک 1304151 افراد صحت یاب اور 9644 ہلاک ہوئے ہیں۔ اڈیشہ میں کورونا وبا کے آٹھ کیسزکم ہونے سے ریاست میں فعال معاملات کم ہو کر 480 ہوگئے ہیں۔ اس وبا سے نجات پانے والوں کی تعداد 1326212 ہو گئی ہے جب کہ اموات کا اعدادوشمار9203 پر مستحکم ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.