ETV Bharat / state

Javed Found Dead in Tihar Jail چھبیس سالہ جاوید تہاڑ جیل کے غسل خانے میں لٹکا ہوا پایا گیا

author img

By

Published : May 25, 2023, 12:35 PM IST

دہلی کی تہاڑ جیل میں جاوید نامی ایک قیدی نے ڈکیتی کے مقدمے میں عدالت سے سزا سنائے جانے کے بعد مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔ اس سلسلہ میں جوڈیشل انکوائری کی جارہی ہے۔

دہلی کے تہاڑ جیل میں ایک قیدی نے ڈکیتی کے مقدمے میں عدالت سے سزا سنائے جانے کے بعد خودکشی کر لی

نئی دہلی: دہلی کی تہاڑ جیل میں ایک قیدی نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔ جانکاری کے مطابق 26 سالہ قیدی جاوید نے اپنی جان دے دی ہے۔ پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی ہے۔ قیدی کی خودکشی کی وجہ تا حال سامنے نہیں آسکی۔ تہاڑ جیل کے ایک اہلکار نے بتایا کہ پیر کو ایک قیدی، جس کی شناخت جاوید کے نام سے ہوئی، جیل کے اندر مردہ پایا گیا۔ اسے مالویہ نگر میں ڈکیتی کے ایک معاملے میں عدالت نے قصوروار قرار دیا تھا اور گرفتاری کے بعد اسے جیل نمبر 8 میں رکھا گیا تھا۔ ایک اہلکار نے بتایا، ''اس نے شام 5 بجے کے قریب قیدیوں (پہلی بار مجرموں) کے لیے کامن ٹوائلٹ ایریا میں خودکشی کر لی۔ چھبیس سالہ جاوید کی لاش تہاڑ جیل کے غسل خانے میں لٹکی ہوئی پائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

بتایا گیا ہے کہ خودکشی سے ایک روز قبل ہی نوجوان کو ایک ایڈیشنل سیشن جج نے 2016 میں دہلی کے مالویہ نگر پولیس اسٹیشن میں درج ڈکیتی کیس میں مجرم قرار دیا تھا۔ تیاڑ جیل کے سکیورٹی حکام کے مطابق جاوید نے شام میں تقریباً 5 بجے کامن ٹوائلٹ ایریا میں کپڑے کی مدد سے غسل خانے کے نل کی مدد سے خود کشی کر لی۔ جاوید کے خلاف مقدمہ تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 392 (ڈکیتی)، 397 (موت یا شدید چوٹ پہنچانے کی کوشش کے ساتھ ڈکیتی)، 411 (بے ایمانی سے چوری کی جائیداد حاصل کرنا) کے تحت درج کیا گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق "وہ مبینہ طور پر عدالت سے آنے کے بعد رو رہا تھا۔ شام کے بعد، وہ غسل خانے گیا، جہاں اس نے خود کو ایک بہت موٹی ڈوری سے لٹکا لیا، جو کئی باریک کپڑوں کو ایک ساتھ ملا کر بنائی گئی تھی۔ اس پر کسی کی بھی توجہ نہیں گئی کیونکہ تہاڑ جیل میں بیت الخلا اور غسل خانے سی سی ٹی وی کی نگرانی میں نہیں ہیں۔ فی الحال واقعہ کی جوڈیشل انکوائری شروع کردی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.