پرائم منسٹر مائکرو فوڈ انڈسٹریز اپ گریڈیشن اسکیم (پی ایم ایف ایم ای) کے تحت قومی دیہی ذریعہ معاش مشن کے ذریعہ گزشتہ ایک برس میں 8,040اراکین کو 25.25کروڑ روپے مالی مدد دستیاب کرائی گئی ہے۔ یہ اسکیم 29جون 2020سے شروع کی گئی تھی۔
قومی دیہی ذریعہ معاش مشن (این آر ایل ایم) اور ریاستی سطح پر چلائے جارہے دیہی ذریعہ معاش مشن (ایس آر ایل ایم) کے نیٹور کے تعاون سے نافذ کیا جارہا ہے۔ اسکیم میں ورکنگ سرمایہ کے لئے 40,000روپے کی مالی مدد اور فوڈ پروسیسنگ سرگرمیوں میں مصروف خود کی مدد گروپ کے ہر ایک رکن کے لئے چھوٹے آلات کی خرید اری کا تصور کیا گیا ہے۔
وزارت نے بتایا کہ اب تک این آر ایل ایم نے 123.54کروڑ روپے کی رقم کے لئے اسٹیٹ نوڈ ل ایجنسیوں (ایس این اے) کو 43,086ایس ایچ جی اراکین کی سفارش کی ہے۔ ایس این اے نے 8040اراکین کی ابتدائی سرمایہ کو منظوری دی ہے اور ایس آر ایل ایم کو 25.25کروڑکی رقم تقسیم کی ہے۔ اس کے علاوہ ایک ضلع ایک پیداور (او ڈی او پی) کے تحت وزارت نے ریاستوں /مرکزی علاقوں کی طرف سے موصول سفارش کے مطابق 137خصوصی پیداوار سمیت 35ریاستوں اور مرکزی علاقوں کے لئے 707اضلاع کے لئے او ڈی او پی کو منظور دی گئی ہے۔ ملک کا جی آئی ایس او ڈی او پی ڈیجیٹل میپ تمام ریاستوں اور مرکزی علاقوں کے او ڈی او پی پیداوار کی تفصیلات فراہم کرنے کے لئے شروع کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نرملا سیتارمن کے راحت پیکیج پر راہل گاندھی کی تنقید
یو این ائی