ملک کے سب سے بڑے ہسپتال آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن کی موجودگی میں دہلی پولیس کے 24 جوانوں نے اپنا پلازما عطیہ کیا اور کورونا کے شدید انفیکشن میں مبتلا لوگوں کی زندگیاں بچانے کے لئے مثال قائم کی۔
کورونا بحران کے دوران ڈیوٹی کرتے ہوئے یہ جوان کورونا مثبت ہوئے تھے، لیکن انہوں نے پوری ہمت کے ساتھ اس بیماری کو شکست دی اور اب انہوں نے اینا پلازما عطیہ کر لوگوں سے کورونا مریضوں کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔
دراصل ایمز اور دہلی پولیس کے مشترکہ تعاون سے پلازما عطیہ کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس موقع پر وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن اور دہلی پولیس کمشنر بھی موجود تھے۔
وہیں اس موقع پر کارڈیو ریڈیو ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر امریندر سنگھ نے کہا کہ 'لوگ پلازما کے عطیہ سے اب بھی خوفزدہ ہیں۔ انہیں خوف ہے کہ اگر وہ پلازما کا عطیہ دینے کے لئے ہسپتال گئے تو انہیں دوبارہ کورونا ہو جائےگا۔'
ڈاکٹر امریندر نے بتایا کہ اب تک پورے ملک میں 10 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔ ان میں سے 66 فیصد مریض مریض ٹھیک ہوگئے ہیں۔ اگر ان سب نے اپنا پلازما عطیہ کیا تو کورونا ختم ہوجائے گا۔'
انہوں نے بتایا کہ 'لوگوں کو آگاہ کرنے کے مقصد سے ایک خصوصی مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ آج دہلی پولیس کے 24 اہلکار ایمس آئے اور مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن کی موجودگی میں اپنا پلازما عطیہ کیا۔'
وہیں اس موقع پر دہلی پولیس کمشنر ایس این سریواستو بھی موجود تھے۔