ETV Bharat / state

PM Modi on General Elections اگلے انتخابات میں عوام تمام رکاوٹیں توڑ کر نمائندوں کا انتخاب کریں گے: وزیر اعظم مودی - تمام اپوزیشن پارٹیوں نے ملکر اتحاد کیا

ملک میں 2024 کے عام انتخابات کے لئے سیاسی پارٹیوں کی تیاریاں ابھی شروع ہوچکی ہیں۔ بی جے پی کو شکست دینے کے لئے تقریبا تمام اپوزیشن پارٹیوں نے ملکر اتحاد کیا ہے جس کو 'انڈیا' کا نام دیا گیا ہے۔ Opposition parties made INDIA Allaince to defeat BJP

PM Modi
PM Modi
author img

By UNI (United News of India)

Published : Nov 5, 2023, 9:19 AM IST

نئی دہلی: اگلے عام انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ایک بڑے اتحاد کی طرف سے چیلنج کی تیاری کے باوجود وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتے کے روز اعتماد کا اظہار کیا کہ 2024 کے عوام تمام رکاوٹیں توڑکر نمائندوں کا انتخاب کریں گے اور ایک بار پھر انکی حکومت آئے گی۔ دارالحکومت میں ہندوستان ٹائمز کے زیر اہتمام ایک کانفرنس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ 2014 کے بعد قومی اتحاد کی حکومت نے ان کی سربراہی میں ملک کی ترقی کے لئے ذہنی پالیسی اور بنیادی ڈھانچے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو ہٹاکر ترقی کو نئی رفتار اور نئی شکل و صورت دی ہے۔ کنبہ پروری اور بھائی بھتیج واد کی رکاوٹ کو بھی دور کیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے آج عام لوگ خود کو بااختیار سمجھتے ہیں اور انہیں لگتا ہے کہ وہ خود میں کچھ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

وزیر اعظم مودی نے ہندوستان ٹائمز کانفرنس "بیونڈ بیریرس" یعنی "رکاوٹوں سے آگے" اگلے انتخابی نتائج کی علامت بتاتے ہوئے کہا کہ جب ہماری حکومت 2014 میں تشکیل دی گئی تھی ، تو اس وقت کانفرنس کی تھیم تھی ری شیپنگ انڈیا یعنی اس وقت اشارہ دیا تھے ملک نئی شکل اختیار کرنے جارہا ہے۔ اسی طرح 2019 میں اس کانفرنس کا عنوان "فور اے بیٹر ٹومارو" تھا یعنی مستقبل بہتر ہونے والا ہے۔ انہوں نے سننے والوں کی آواز کے درمیان کہا کہ اس وقت کانفرنس کی تھیم واضح اشارہ ہے کہ ملک کے لوگ اگلے انتخابات میں تمام بیریر ، تمام رکاوٹوں کو توڑکر عوامی نمائندوں کی حمایت کریں گے۔

مزید پڑھیں: پارلیمانی انتخابات میں آرٹیفیشیل انٹلی جنس سے ووٹرز کو متاثر کرنے کا اندیشہ

یہ بات قابل غور ہے کہ اگلے انتخابات میں کانگریس اور اپوزیشن کی دیگر جماعتوں نے بی جے پی کے زیرقیادت این ڈی اے کو اقتدار سے خارج کرنے کے لئے انڈیا کے نام سے ایک اتحاد تشکیل دیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت نے ان رکاوٹوں کو توڑ کر ایک روشن مستقبل کی بنیاد تیار کی ہے جس پر ترقی یافتہ ہندوستان تعمیر کیا جائے گا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.