ETV Bharat / state

میگھالیہ میں کورونا کے 19 نئے کیسز - میگھالیہ کی خبریں

میگھالیہ کے وزیر صحت اور خاندانی بہبود الیگزینڈر لالو ہیک نے ریاست میں کورونا کے 19 نئے کیسز سامنے آنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

میگھالیہ میں کورونا کے 19 نئے کیسز
میگھالیہ میں کورونا کے 19 نئے کیسز
author img

By

Published : Jul 23, 2020, 5:43 PM IST

کورونا کے 19 نئے کیسز کے ساتھ ہی متاثرین کی کل تعداد 452 ہوگئی ہے۔ان 19 معاملوں میں سے 13 بارڈر سکیورٹی فورس( بی ایس ایف) کے جوان ہیں۔

وزیر صحت نے کہا کہ 'ریاست میں کورونا کے حالات تشویش ناک ہیں اور کووڈ 19 معاملوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ حکومت بڑھتے معاملوں سے لڑنے کے لیے تیار ہے اور ہمیں اس کا ڈٹ کر سامنا کرنا ہوگا'۔

انہوں نے لوگوں سے بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت اس وبا کو لے کر محتاط ہے اور کورونا کی جانچ کی تعداد میں اضافہ کرنے کے تحت 15000 دیگر اینٹیجن مبنی ٹیسٹنگ کٹ منگائی گئی ہیں۔

مغربی جینتیا ہل ضلع مجسٹریٹ ایل ایس این ڈائک نے تین لوگوں کے کورونا متاثر ہونے کے بعد بدھ کو سات گاؤں املریم، کرنگپامڈونگ، امساریم، لڈاجاپلیم، امسیپائی، لائی لنگدوہ اور املاتدوہ کو 22 جولائی کی صبح چھ بجے سے 27 جولائی تک کنٹینمنٹ زون قرار دیا ہے۔میگھالیہ میں کورونا کے کُل 534 معاملے سامنے آئے ہیں جس میں سے 452 فعال معاملے ہیں اور چار افراد اب تک اس مہلک وبا سے ہلاک ہوگئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.