دہلی کے وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی رات جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں وائرس کے 1877 ریکارڈ کیسز سامنے آئے اور متاثرین کی مجموعی تعداد 34687 ہو گئی۔ نئے کیسز اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
اعداد و شمار میں اموات 65 بتائی گئی ہے حالانکہ 984 کے مقابلے کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد میں 101 کا اضافہ ہوا ہے۔
وزارت کے مطابق دہلی میں وائرس سے آج 486 مریض صحتیاب ہوئے اور اب تک 12731 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ فی الحال قومی دار الحکومت میں 20871 کیسز فعال ہیں۔
دہلی حکومت کے مطابق 16241 کورونا مریضوں کو ان کے گھروں میں ہی آئیسولیٹ کیا گیا ہے۔ اب تک 271516 افراد کو کورونا کی تفتیش کی گئی۔ کنٹینمینٹ زون کی تعداد بڑھ کر 216 ہو گئی۔
دہلی میں اسپتالوں میں کل کورونا بیڈ 9444 ہیں جن میں سے 5096 پر ہیں جبکہ 4348 بیڈ خالی ہیں۔ آئی سی یو بیڈ اور وینٹیلیٹر کل 584 ہیں جن میں 318 پر مریض ہیں جبکہ 266 خالی ہیں۔
دہلی میں کورونا کے ریکارڈ 1877 نئے کیسز - corona pandemic in delhi
دارالحکومت میں کورونا وائرس نے گذشتہ 24 گھنٹوں میں اب تک کا سب سے ہولناک شکل اختیار کر لیا ہے اور 1877 ریکارڈ نئے کیسز سے کل متاثرین کے اعداد و شمار 34 ہزار اور ریکارڈ 65 مزید مریضوں کی ہلاکت ایک ہزار سے تجاوز کر گئی۔