ETV Bharat / state

Jamia 16 Students Clear UPPSC Exam یو پی پی ایس سی میں جامعہ کے 16 طلباء کامیاب - دہلی نیوز

جامعہ ملیہ اسلامیہ کی معروف ریسیڈینشیل کوچنگ اکیڈمی کے سولہ طلبا نے اترپردیش پبلک سروس کمیشن امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔ Jamia 16 Students Clear UPPSC Exam

یو پی پی ایس سی میں جامعہ کے 16 طلباء کامیاب

author img

By

Published : Oct 21, 2022, 8:30 PM IST

دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ کی مشہور ومعروف ریسیڈینشیل کوچنگ اکیڈمی (آرسی اے) سینٹر فار کوچنگ اینڈ کیئریر پلاننگ،جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سولہ امیدواروں نے اتر پردیش پبلک سروس کمیشن (یو پی پی ایس سی) 2021کا امتحان پاس کیا ہے۔ان کے علاوہ اکیڈمی کے دو امیدوار یوپی ایس سی سی ایس ای 2021 میں محفوظ فہرست سے منتخب ہوئے ہیں اور ایک امیدوار اوڈیشہ سول سروسز امتحان میں کامیاب ہوا ہے۔

جامعہ ریسیڈینشیل کوچنگ اکیڈمی کے طلبا کی اس شاندا ر کامیابی پر پروفیسر نجمہ اختر، شیخ الجامعہ، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے فخر و انبساط کا اظہار کرتے ہوئے کامیاب امیدواروں کو مبارک باد دی اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں کارکردگی مزید بہتر ہوگی۔

شیخ الجامعہ کی قیادت اور ان کی رہنمائی میں آر سی اے نے ملک کے طول وعرض میں سول سروسز کی تیاری کے خواہاں طلبا کے لیے کل ہند انٹرنس ٹسٹ منعقد کرایا تھا۔اس کے مطابق اس سیشن کے لیے بہترین باصلاحیت نوجوانوں کو ایک گروپ منتخب ہوچکا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ آرسی اے۔جامعہ ملیہ اسلامیہ کی سنچیتا شرمانے گزشتہ سال یو پی پی ایس سی 2020۔پی سی ایس میں اول مقام حاصل کیا تھا۔

آر سی اے،جامعہ ملیہ اسلامیہ کی انتظامیہ اور عہدیداران پُر امید ہیں کہ سول سروسز کے مختلف مرحلوں کی تیاری کے لیے اکیڈمی میں سازگار ماحول اور نئے اکیڈمک کونسلرز کی تقرری سے آگے بھی طلبا سول سروسز امتحانات میں بہتر مظاہرہ کریں گے۔تیاری کے مرحلے میں کونسلنگ پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے تا کہ امیدوار کی دماغی صحت کی بہتری کو یقینی بنایا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں : Delhi University دہلی یونیورسٹی میں بی ایڈ اردو کی سیٹیں گھٹا کر 9 سے 2 کر دی گئیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.